فلائی ونگ ٹورس اینڈ ٹراویلس عادل آباد کی جانب سے عمرہ 2026 پیکیج کا اعلان

فلائی ونگ ٹورس اینڈ ٹراویلس عادل آباد کی جانب سے عمرہ 2026 پیکیج کا اعلان

عادل آباد۔20/جون(تلنگانہ وائس) حجاجِ کرام اور عمرہ زائرین کے لیے خوشخبری ہے کہ عادل آباد کے معروف ادارے فلائی ونگ ٹورس اینڈ ٹراویلس نے عمرہ 2026 کے خصوصی پیکیج کا اعلان کردیا ہے۔ ادارے کے مالک محمد شہباز نے بتایا کہ زائرین کو کم خرچ میں بہترین سہولیات کے ساتھ مقدس سفرِ عمرہ کی ادائیگی کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

اعلان کے مطابق حیدرآباد سے جدہ اور واپسی کے مکمل عمرہ پیکیج کی قیمت 98 ہزار روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔ پیکیج میں ریٹرن فضائی ٹکٹ، عمرہ ویزا، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ہوٹل قیام، مکمل کھانے، لانڈری سروس، ایئرپورٹ معاونت، گروپ گائیڈنس، پانچ لیٹر آبِ زم زم اور خصوصی لگج کٹ شامل ہیں۔

فلائی ونگ ٹورس اینڈ ٹراویلس کی جانب سے جون اور جولائی 2026 کے دوران مختلف تاریخوں میں عمرہ قافلوں کی روانگی کا شیڈول بھی جاری کیا گیا ہے۔ ان پروازوں میں انڈیگو اور ایئر انڈیا ایکسپریس کی خدمات حاصل کی جائیں گی، جبکہ حیدرآباد سے جدہ اور واپسی کا مکمل انتظام ادارے کی نگرانی میں ہوگا۔

محمد شہباز نے بتایا کہ ادارہ پاسپورٹ، ویزا، فلائٹ، ٹرین اور بس ٹکٹوں کے علاوہ فاریکس، اٹیسٹیشن اور دیگر بین الاقوامی سفری خدمات بھی فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاسپورٹ اور پاسپورٹ کی تجدید کے لیے درکار دستاویزات کی رہنمائی بھی ادارے کی جانب سے کی جا رہی ہے تاکہ عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ مقدس سفرِ عمرہ کے لیے جلد از جلد اپنی بکنگ مکمل کرائیں اور اس بابرکت موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے فلائی ونگ ٹورس اینڈ ٹریولس، عادل آباد سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ رابطہ نمبر:  9032578736