عادل آباد: کانگریس پارٹی کی جانب سے کونسلر سنجے میونسپل فلور لیڈر مقرر
عادل آباد، 6 /جون (تلنگانہ وائس)
عادل آباد میونسپل کانگریس پارٹی کے فلور لیڈر کے طور پر کونسلر سنجے کو مقرر کیا گیا ہے۔ کانگریس پارٹی قیادت نے ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر نریش جادھو اور عادل آباد کانگریس انچارج کندی سرینواس ریڈی کی موجودگی میں تمام کانگریس کونسلرس کی رضامندی سے یہ فیصلہ کیا۔
اشتہار۔ ۔۔۔۔۔۔۔Advertisment

اس موقع پر کونسلر سنجے نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے جو ذمہ داری سونپی ہے، وہ اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عادل آباد میونسپلٹی کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے کونسلرس کے تعاون سے مؤثر کردار ادا کیا جائے گا۔

انہوں نے اس تقرری پر کانگریس قیادت، میونسپل کونسلرس اور پارٹی ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔ کونسلرسنجے نے خصوصی طور پر کندی سرینواس ریڈی، نریش جادھو، سجاتا اکا، ساجد خان، انچارج وزیر جوپلی کرشنا راؤ، ریاستی وزیر اعلیٰ اور دیگر پارٹی قائدین کے تئیں اظہارِ تشکر کیا۔
بعد ازاں نو منتخب میونسپل فلور لیڈر سنجے کی میونسپل چیئرپرسن بنڈاری انوشا ستیش اور دیگر کونسلرس نے گلپوشی اور تہنیت کے ذریعے استقبال کیا۔ اس موقع پر کانگریس کارکنان اور عوامی نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
خبروں کی دنیا میں ایک نیا اور معتبر نام — تلنگانہ وائس
سچ، اعتماد اور عوامی مسائل کی مؤثر ترجمانی
Telangana Voice – Delivering Truth, Empowering People

