نشہ آور اشیاء: نوجوان نسل کے لئے خاموش زہر ۔ مفتی شعیب فیصل

*نشہ آور اشیاء اور منشیات کا استعمال*

تحریر

✍🏻مولانا و مفتی شعیب فیصل حُسینی الاشرفی عفی عنہ خادم شعبۂ اصلاحِ معاشرہ جمعیّتہ علماء عادل آباد، 

عادل آباد۔ 7/,جون (تلنگانہ وائس)

*آج کے دور کا ایک نہایت سنگین مسئلہ* منشیات اور نشہ آور چیزوں کا بڑھتا ہوا استعمال ہے اسلام نے ہر ایسی چیز کو حرام قرار دیا ہے جو عقل کو زائل کرے یا اس میں فتور پیدا کرے نشہ نہ صرف انسان کے دین و اخلاق کو تباہ کرتا ہے بلکہ صحت مال خاندان اور معاشرے کے لیے بھی نقصان دہ ہے،

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا

> "كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ”

ہر نشہ آور چیز حرام ہے,

صحیح مسلم، 2003

آج شراب، گٹکا، تمباکو، سگریٹ، نشہ آور گولیاں، چرس، ہیروئن اور دیگر منشیات نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہیں مسلمانوں پر لازم ہے کہ وہ خود بھی ان چیزوں سے بچیں اور اپنے گھر والوں اور معاشرے کو بھی ان کے نقصانات سے آگاہ کریں،

نشہ وقتی لذت اور دائمی تباہی ہے، جبکہ دینِ اسلام پاکیزہ زندگی اور صحت مند معاشرے کی تعلیم دیتا ہے,

*✍🏻مولانا مفتی شعیب فیصل حُسینی الاشرفی عفی عنہ خادم شعبۂ اصلاحِ معاشرہ جمعیّتہ علماء عادل آباد،*

خبروں کی دنیا میں ایک نیا اور معتبر نام — تلنگانہ وائس

سچ، اعتماد اور عوامی مسائل کی مؤثر ترجمانی

Telangana Voice – Delivering Truth, Empowering People