طلباء و طالبات کو دینی تعلیم و تربیت سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت: مولانا ذاکر حسین قادری
عادل آباد، 7 /جون (تلنگانہ وائس)
عادل آباد کے محلہ خانہ پور میں واقع مسجد ظہرا میں اسکولی طلباء و طالبات کے لیے منعقدہ چالیس روزہ گرمائی دینی و تربیتی کلاسس کا آج کامیاب اختتام عمل میں آیا۔ یہ کلاسس حضرت مولانا ذاکر حسین قادری کامل الفقہ جامعہ نظامیہ، امام و خطیب مسجد ہذا کی نگرانی میں منعقد کی گئیں، جبکہ مسجد انتظامیہ کے صدر ایوب خان، شیخ رشید عرف مننا، اسوت علی خان، حافظ آصف قادری، ضمیر خان، شیخ عظیم، شیخ رحیم، شیخ اسلم قادری، محمد عامر، سید سمیر اور دیگر نوجوانوں نے بھرپور تعاون کیا۔

چالیس روزہ دینی کلاسس میں تقریباً 100 طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ اس دوران حافظ آصف قادری نے بچوں کو ناظرہ قرآن، حفظِ سورتیں، دعائیں، احادیث، سیرتِ نبویؐ، اسلامی معلومات، عقائدِ اسلام، نورانی قاعدہ، نماز کا طریقہ اور دینِ اسلام کی بنیادی تعلیمات سے روشناس کرایا۔

اختتامی تقریب کے موقع پر کامیاب طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ محمد عامر نے اپنی جانب سے انعامات کا انتظام کرنے کے علاوہ تمام طلبہ اور شرکاء کے لیے طعام کا بھی اہتمام کیا۔ شیخ اسلم قادری نے کلاسس کے دوران ہر اتوار کو طلبہ کو کمپیوٹر کی بنیادی تربیت بھی فراہم کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا ذاکر حسین قادری نے کہا کہ موجودہ دور میں نئی نسل کو دینی تعلیم و تربیت سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے طلبہ کو فرائض و سنتوں کی پابندی، قرآن مجید کی تلاوت، والدین اور بزرگوں کے احترام اور اچھے اخلاق اپنانے کی تلقین کی۔ انہوں نے اساتذہ، منتظمین اور معاونین کو کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔
اشتہار۔ ۔۔۔۔۔۔۔Adveetisment

بعد ازاں مولانا ذاکر حسین قادری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے گرمائی دینی کلاسس کی اہمیت اور اس کے مثبت نتائج پر روشنی ڈالی۔
خبروں کی دنیا میں ایک نیا اور معتبر نام — تلنگانہ وائس
سچ، اعتماد اور عوامی مسائل کی مؤثر ترجمانی
Telangana Voice – Delivering Truth, Empowering People

