جمعیتہ علماء ضلع کاماریڈی کے زیرِ اہتمام کاماریڈی کے مختلف مقامات پر SIR ہیلپ سنٹرز کا قیام
تلنگانہ وائس
کاماریڈی۔28/جون(سیدکوثرعلی کی رپورٹ)
اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ SIR (Special Intensive Revision) کے عمل میں کوئی بھی حقیقی بھارتی شہری ووٹر لسٹ سے محروم نہ رہ جائے، امیرُ الہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی خصوصی ہدایت پر ریاستِ تلنگانہ و آندھرا پردیش میں مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی صاحب کی نگرانی میں جمعیت علماء کے کارکنان عوامی خدمت میں مصروف ہیں۔
اسی سلسلے میں جمعیت علماء ضلع کاماریڈی کے زیرِ اہتمام مختلف مقامات پر SIR ہیلپ سنٹرز قائم کیے گئے ہیں، جہاں عوام الناس کو SIR فارم کی خانہ پُری، مطلوبہ دستاویزات کی تیاری، ووٹر لسٹ میں نام کے اندراج و تصحیح، فارم نمبر 6 اور دیگر انتخابی امور کے سلسلے میں مفت رہنمائی اور معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

کاماریڈی میں قائم SIR ہیلپ سنٹرز درج ذیل ہیں:
نور کارنر، مسجدِ نور، کاماریڈی
سرپرستی: حافظ محمد یوسف حلیمی انور محمد عبد الرحیم محمد حنیف
نائب صدر، جمعیت علماء ضلع کاماریڈی
اسلام پورہ چوراستہ، کاماریڈی
نگرانی: مفتی عمران خان قاسمی صاحب محمد وسیع پاشا ہ
صدر، مقامی جمعیت علماء
حلقہ بلال، یوسف منزل، کاماریڈی
نگرانی: الحاج سید عظمت علی صاحب محمد عبداللہ سکریٹری
مکہ مسجد کارنر، کاماریڈی
نگرانی: محمد عبد القیوم صاحب اور حافظ محمد شرف الدین حلیمی صاحب
ان تمام مراکز پر جمعیت علماء کے ذمہ داران اور نوجوانان پوری ذمہ داری اور خلوص کے ساتھ عوام کی خدمت انجام دے رہے ہیں تاکہ کوئی بھی اہل بھارتی شہری اپنے آئینی اور جمہوری حق سے محروم نہ رہ جائے۔ حافظ محمد فہیم الدین منیری، صدر جمعیت علماء ضلع کاماریڈی نے عوام سے پُرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ SIR کے اس مرحلے میں ہر اہل بھارتی شہری اپنی شہریت اور حقِ رائے دہی کے تحفظ کے لیے سنجیدگی سے کام کرے BLO کی گھر آنے پر خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرے بروقت فارم کی خانہ پُری اور مطلوبہ دستاویزات کی تکمیل کو یقینی بنائے، اور اپنے اہلِ خانہ، رشتہ داروں اور پڑوسیوں کی بھی رہنمائی کرے، تاکہ کوئی بھی اہل ووٹر ووٹر لسٹ سے خارج نہ ہو اور اپنے دستوری و جمہوری حقوق سے بھرپور استفادہ کر سکے۔ جاری کردہ
محمد فیروز الدین
پریس سیکریٹری
جمعیت علماء ضلع کاماریڈی
موبائل: 9848787553

