وارڈ 29 میں صفائی مہم، کونسلر منور سلطانہ کی ہدایت پر کچرے کی فوری صفائی
عادل آباد۔9/جولائی(تلنگانہ وائس ڈیسک) عادل آباد میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 29 (بوکل گوڈہ، خانہ پور) میں عوامی شکایات کے پیش نظر صفائی مہم چلائی گئی۔ کونسلر منور سلطانہ کی ہدایت پر میونسپل ملازمین نے مختلف مقامات پر جمع کچرے کو صاف کیا اور علاقے کی صفائی کو یقینی بنایا۔

اس موقع پر کونسلر کے نمائندے ڈاکٹر غوث اور رضوان نے صفائی کے کاموں کی نگرانی کرتے ہوئے متعلقہ عملے کو ضروری ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ وارڈ کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے اور آئندہ بھی صفائی مہم باقاعدگی سے جاری رہے گی۔

مقامی عوام نے بروقت صفائی مہم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کونسلر اور میونسپل عملے کی کاوشوں کو سراہا۔
Advertisment


