شیخ مجاہد المعروف پتی مجو نے تلنگانہ وائس کے آغاز پر مبارکباد پیش کی
عادل آباد۔8/جون (تلنگانہ وائس)
کانگریس اقلیتی قائد شیخ مجاہد المعروف پتی مجو نے "تلنگانہ وائس” ڈیجیٹل نیوز ویب پورٹل کے آغاز پر اپنی نیک تمناؤں اور مبارکباد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں عوامی مسائل، حقائق پر مبنی خبروں اور مثبت صحافت کی اشد ضرورت ہے، ایسے میں تلنگانہ وائس کا آغاز ایک خوش آئند اقدام ہے۔
اشتہار۔۔۔۔۔۔۔Advertisment

شیخ مجاہد نے کہا کہ صحافت جمہوریت کا اہم ستون ہے اور عوام کی آواز کو حکام تک پہنچانے میں میڈیا کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تلنگانہ وائس غیر جانبدارانہ، ذمہ دارانہ اور عوامی مفاد پر مبنی صحافت کو فروغ دیتے ہوئے ریاست تلنگانہ بالخصوص عادل آباد ضلع کے مسائل، ترقیاتی امور اور عوامی جذبات کی مؤثر ترجمانی کرے گا۔

انہوں نے تلنگانہ وائس کے بانیان، مدیران اور پوری ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس نئے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ پلیٹ فارم عوام کی حقیقی آواز بن کر صحافتی میدان میں نمایاں مقام حاصل کرے گا۔

