عادل آباد کی ایم ایس نیٹ اکیڈمی کا شاندار کارنامہ، 44 طلبہ کے بیچ سے 25 سے زائد میڈیکل سیٹوں کی توقع

عادل آباد کی ایم ایس نیٹ اکیڈمی کا شاندار کارنامہ، 44 طلبہ کے بیچ سے 25 سے زائد میڈیکل سیٹوں کی توقع

عادل آباد۔12/جولائی(تلنگانہ وائس بزنس ڈیسک)

"Your Gateway to a Medical Career” کے وژن کے ساتھ طبی تعلیم کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والی ایم ایس نیٹ اکیڈمی، عادل آباد نے ری-نیٹ 2026 میں ایک بار پھر ریکارڈ ساز کامیابی حاصل کرتے ہوئے نئی مثال قائم کی ہے۔ ایم ایس اکیڈمی کے چیرمین محمد بلال۔ سر کے مطابق 44 طلبہ کے ایک ہی بیچ میں سے 25 سے زائد میڈیکل سیٹیں حاصل ہونے کی توقع ہے، جو ادارے کی بہترین تدریسی کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔

Advertisment

اکیڈمی کے چیئرمین محمد بلال اور نیٹ ایکسپرٹ و ڈائریکٹر رفیع سر نے اس تاریخی کامیابی پر طلبہ، والدین اور تدریسی عملے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم، این سی ای آر ٹی پر مبنی تدریس، باقاعدہ ٹیسٹ سیریز، ون ٹو ون مینٹورشپ اور طلبہ کی مسلسل رہنمائی ہی اس شاندار کامیابی کا راز ہے۔

Advertisment

ری-نیٹ 2026 میں سادیہ صنوبر نے 528، انشرہ فاطمہ نے 515، عروبہ مہوش نے 494، انشرہ نورین نے 484 اور علیزہ ناز نے 483 نمبر حاصل کرتے ہوئے نمایاں کامیابی درج کی، جبکہ متعدد دیگر طلبہ نے بھی 400 سے زائد نمبر حاصل کیے۔

Advertisment

اکیڈمی کا کہنا ہے کہ گزشتہ برسوں میں بھی ادارے نے کئی کامیاب ڈاکٹر تیار کیے ہیں، جن میں اقراء اکبانی (642/720)، امیمہ فراس (543/720)، ہادیہ تسنیم (538/720) اور دیگر طلبہ شامل ہیں، جو مختلف سرکاری میڈیکل کالجوں میں داخلہ حاصل کر چکے ہیں۔

Advertisment

ادارے نے اعلان کیا ہے کہ NEET Repeater Batch 2027 کا آغاز 13 جولائی 2026 (پیر) سے ہوگا۔ اس کے علاوہ BiPC + NEET (فرسٹ ایئر)، سیکنڈ ایئر اور MPC + IIT کے داخلے بھی جاری ہیں۔

محدود نشستوں کے باعث طلبہ کو جلد از جلد رجسٹریشن کرانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Advertisment

Advertisment

رابطہ: 9293177754
ایم ایس نیٹ اکیڈمی عادل آباد