پری پرائمری اسکولوں میں انسٹرکٹر اور آیا کی آسامیوں کے لیے درخواستوں کی آخری تاریخ 10 جون تک توسیع ۔ ضلع کلکٹر

74 پری پرائمری اسکولوں میں انسٹرکٹر اور آیا کی آسامیوں کے لیے درخواستوں کی آخری تاریخ 10 جون تک توسیع

Telangana Education News

عادل آباد، 8/ جون
(تلنگانہ وائس نیوز ڈیسک)

ضلع کلکٹر راجَرشی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری اسکولوں کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد سے ضلع کے منتخب کردہ 74 اسکولوں میں پری پرائمری کلاسوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں تعلیمی سال 2026-27 کے لیے عارضی بنیادوں پر ایک پری پرائمری انسٹرکٹر اور ایک آیا کی تقرری عمل میں لائی جائے گی۔

اشتہار۔۔۔۔۔۔۔۔Advertisment

کلکٹر نے بتایا کہ ان آسامیوں کے لیے خواتین امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی تھیں اور درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ آج ختم ہونے والی تھی، تاہم امیدواروں کی سہولت کے پیش نظر اس میں دو دن کی توسیع کرتے ہوئے 10 جون 2026 شام 4 بجے تک درخواستیں قبول کی جائیں گی۔ منتخب امیدواروں کے انٹرویوز 12 جون کو منعقد کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انسٹرکٹر کے عہدے کے لیے امیدوار کا انٹرمیڈیٹ (10+2) پاس ہونا ضروری ہے، جبکہ آیا کے عہدے کے لیے کم از کم ساتویں جماعت پاس ہونا لازمی ہے۔ امیدوار اپنی مکمل درخواست اصل اسناد اور دو سیٹ زیراکس نقول کے ساتھ متعلقہ اسکول کے ہیڈ ماسٹر کے پاس مقررہ وقت سے قبل جمع کرائیں۔

کلکٹر کے مطابق امیدواروں کی عمر 18 سے 44 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔ سرکاری قواعد کے مطابق ایس سی، ایس ٹی اور خواتین امیدواروں کو 5 سال، سابق فوجیوں کو 3 سال جبکہ معذور خواتین کو 10 سال کی عمر میں رعایت دی جائے گی۔

ضلع کلکٹر راجَرشی شاہ نے واضح کیا کہ امیدواروں کا انتخاب مقامی حیثیت اور میرٹ کی بنیاد پر مکمل شفافیت کے ساتھ کیا جائے گا تاکہ اہل اور مستحق امیدواروں کو مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

#Adilabad

#Educationnews