ایم ڈی ایم ورکرس یونین ایچّوڑہ منڈل کی نئی کمیٹی منتخب، ضلعی مہاسبھا کو کامیاب بنانے کی اپیل

ایم ڈی ایم ورکرس یونین ایچّوڑہ منڈل کی نئی کمیٹی منتخب، ضلعی مہاسبھا کو کامیاب بنانے کی اپیل

ایچّوڑہ، 8 /جون(تلنگانہ وائس ڈیسک)

Photo Journalist  Raqeeb Yafai

اے آئی ٹو یو سی (AITUC) کے زیر اہتمام ایچوڑا منڈل میں ایم ڈی ایم (مڈ ڈے میل) ورکرس یونین کی منڈل مہاسبھا منعقد ہوئی۔ اجلاس کی صدارت اے آئی ٹی یو سی منڈل سکریٹری کلیپیلی گنگیا نے کی۔

اس موقع پر اے آئی ٹی یو سی ریاستی سکریٹری ایس۔ ولاس، ضلع صدر بھارتلا گووردھن، ضلع سکریٹری سرّا دیویندر اور ضلع ڈپٹی جنرل سکریٹری گاجنگلا راجو نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایم ڈی ایم مڈ ڈے میل ورکرس یونین کی نئی منڈل کمیٹی کا متفقہ طور پر انتخاب عمل میں آیا۔

منتخب عہدیداروں میں جُٹّو پیڈّامّا کو صدر، مچّا وینکٹیش کو نائب صدر، پیندور سندھو کو جنرل سکریٹری جبکہ راما بائی، للیتا اور پربھاکر کو معاون سکریٹری منتخب کیا گیا۔

بعد ازاں اے آئی ٹی یو سی ریاستی سکریٹری ایس۔ ولاس نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی اور انہیں اے آئی ٹی یو سی کھنڈوے  پہنائے۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ منڈل بھر میں مزدوروں کو یونین کے ساتھ جوڑتے ہوئے 14 جون کو ضلع مرکز میں منعقد ہونے والی ایم ڈی ایم ضلع مہاسبھا کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور کوشش کریں۔

اجلاس میں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ، تنظیمی استحکام اور آئندہ جدوجہد کے پروگراموں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔