ضلع اقلیتی بہبود آفیسر شیخ کلیم احمد کی پرجا پالنا پرگتی پرنالیکا وارڈ سبھا میں شرکت
Telangana Govt News Adilabad
(تلنگانہ وائس نیوز ڈیسک | 8/جون / عادل آباد )
ضلع اقلیتی بہبود آفیسر عادل آباد شیخ کلیم احمد نے آج عادل آباد میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 19 میں منعقدہ ’’پرجا پالنا پرگتی پرنالیکا وارڈ سبھا‘‘ میں شرکت کی۔ یہ وارڈ سبھا اندرا نگر، گاندھی نگر، ورا لکشمی نگر اور انڈسٹریل ایریا کے علاقوں پر مشتمل تھی۔
اشتہار۔ ۔۔۔۔۔۔۔Advertisment

اس موقع پر شیخ کلیم احمد نے عوامی مسائل، فلاحی اسکیمات اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے عوامی بہبود کے لیے نافذ کی جانے والی مختلف اسکیمات کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے عوام سے استفادہ کرنے کی اپیل کی۔
وارڈ سبھا میں مقامی عوام، مختلف محکمہ جات کے عہدیداران اور عوامی نمائندے بھی موجود تھے۔ اجلاس میں شہری سہولیات، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق تجاویز اور شکایات کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر شیخ کلیم احمد نے بطور اسپیشل آفیسر/ڈسٹرکٹ مائناریٹی ویلفیئر آفیسر عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی کاموں کی مؤثر نگرانی کے عزم کا اظہار کیا۔

