"تلنگانہ وائس سچائی، غیر جانبداری اور عوامی مسائل کی مؤثر ترجمان ثابت ہوگی” — معروف شاعرِ عادل آباد وسیم رومانی

"تلنگانہ وائس سچائی، غیر جانبداری اور عوامی مسائل کی مؤثر ترجمان ثابت ہوگی”

— معروف شاعرِ عادل آباد وسیم رومانی

عادل آباد۔ 9/جون (تلنگانہ وائس)

سرزمینِ عادل آباد کے عوامی مسائل، سماجی حقائق اور عوامی آواز کو ایوانِ اقتدار تک غیر جانبدارانہ، بے باک اور ذمہ دارانہ انداز میں پہنچانے کے عزم کے ساتھ اُردو و انگریزی کی نئی ڈیجیٹل نیوز ویب سائٹ "تلنگانہ وائس” کا آغاز ایک خوش آئند اور قابلِ ستائش قدم ہے۔

اس منفرد صحافتی پلیٹ فارم کے بانی و ایڈیٹر اِن چیف، نوجوان  صحافی خضر احمد یافعی کو میں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ موجودہ دور میں جب صحافت کو سچائی، دیانت داری اور عوامی خدمت کے جذبے کی اشد ضرورت ہے، ایسے میں تلنگانہ وائس کا قیام امید کی ایک نئی کرن ثابت ہوگا۔

مجھے یقین ہے کہ تلنگانہ وائس اپنی ذمہ دارانہ صحافت، بے لاگ تبصروں اور حقائق پر مبنی رپورٹنگ کے ذریعے ضلع عادل آباد سمیت ریاست تلنگانہ کی عوامی، فلاحی، ادبی، تعلیمی، سماجی اور سیاسی سرگرمیوں کو قارئین تک بروقت اور غیر جانبدارانہ انداز میں پہنچائے گا۔ یہ پلیٹ فارم نہ صرف عوامی مسائل کی مؤثر ترجمانی کرے گا بلکہ محروم اور پسماندہ طبقات کی آواز بن کر ان کے مسائل کو اربابِ اقتدار تک پہنچانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

میں تلنگانہ وائس کی پوری ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں اور دعاگو ہوں کہ یہ ادارہ صحافت کے اعلیٰ اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے کامیابیوں کی نئی منزلیں طے کرے، عوام کا اعتماد حاصل کرے اور سچائی، شفافیت اور خدمتِ خلق کا روشن استعارہ بنے۔

وسیم رومانی

معروف شاعر، عادل آباد