بہتر پولیسنگ کے لیے اطلاعاتی نظام مضبوط بنایا جائے . ایس پی اکھل مہاجن آئی پی ایس

بہتر پولیسنگ کے لیے اطلاعاتی نظام مضبوط بنایا جائے . ایس پی اکھل مہاجن آئی پی ایس

عادل آباد، 17/ جولائی(تلنگانہ وائس) ضلع ایس پی اکھل مہاجن آئی پی ایس نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ عوام کو مزید مؤثر اور بہتر پولیس خدمات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے جمعہ کو سالانہ معائنہ کے سلسلے میں اُٹنور اے ایس پی دفتر کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر اُٹنور اے ایس پی رتوک سائی کوٹے نے ضلع ایس پی کا پودا پیش کرتے ہوئے استقبال کیا۔ ایس پی نے پولیس اہلکاروں کی جانب سے پیش کردہ گارڈ آف آنر قبول کیا اور دفتر کے مختلف شعبوں، ریکارڈس، زیر التوا مقدمات اور جرائم کی تفصیلات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دفتر کے احاطہ میں پودا لگاتے ہوئے صفائی اور سرسبزی کی اہمیت پر زور دیا۔

ایس پی نے کہا کہ پولیس اسٹیشن آنے والی ہر شکایت کو فوری طور پر درج کرتے ہوئے متعلقہ عہدیداروں کے ذریعہ جلد از جلد حل کیا جائے۔ عوامی مسائل کی فوری یکسوئی سے محکمہ پولیس پر عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔

انہوں نے ایس سی، ایس ٹی اٹراسٹی مقدمات کی تحقیقات میں تیزی لاتے ہوئے مقررہ مدت میں معیاری چارج شیٹس داخل کرنے اور متاثرین کو فوری انصاف فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ HRMS کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کرنے کے ساتھ CDO، بلیو کوٹ اور پٹیشن مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دینے کا مشورہ دیا۔

Advertising

ضلع ایس پی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ دیہی علاقوں میں باقاعدگی سے دورے کرتے ہوئے عوام سے بہتر تعلقات قائم کئے جائیں اور بیٹ سسٹم کو مزید مضبوط بنایا جائے۔ قصبوں اور دیہات میں اطلاعاتی نظام کو مستحکم کرتے ہوئے جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر انفارمیشن نیٹ ورک تیار کیا جائے۔

Advertising

انہوں نے رات کے اوقات میں اضافی پٹرولنگ گاڑیوں کے ذریعہ گشت میں اضافہ کرتے ہوئے مالی جرائم، چوریوں اور دیگر سماجی برائیوں کی روک تھام کے لیے خصوصی منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت دی۔ ہر گاؤں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے لیے عوام میں شعور بیدار کرنے پر بھی زور دیا۔

Advertising

ایس پی نے کہا کہ اہلکار ہمیشہ چوکس رہتے ہوئے عوام کے لیے دستیاب رہیں۔ دفاتر میں 5S طریقہ کار کو مؤثر انداز میں نافذ کرتے ہوئے ریکارڈس کو منظم کیا جائے اور زیر التوا معاملات کو ختم کرتے ہوئے کارکردگی بہتر بنائی جائے۔

اس موقع پر سی آئی ایم پرساد، سی ایچ رمیش، کے نریش، ایس آئی ای سائیانا، عمران، ایل شری کانت، وکرم، گمپل وجے اور دیگر پولیس اہلکار موجود تھے۔