صدر جمعیۃ علماء ضلع عادل آباد حضرت حافظ ابوبکر حامد صاحب عمرہ کی سعادت کے لیے روانہ ہوں گے

صدر جمعیۃ علماء ضلع عادل آباد حضرت حافظ ابوبکر حامد صاحب عمرہ کی سعادت کے لیے روانہ ہوں گے

عادل آباد۔19/جولائی(تلنگانہ وائس) صدر جمعیۃ علماء ضلع عادل آباد حضرت حافظ ابوبکر حامد صاحب دامت برکاتہم عنقریب عمرہ کی سعادت حاصل کرنے اور حرمین شریفین کی زیارت کے ساتھ روضۂ رسول اکرم ﷺ پر حاضری کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔

Advertising

اس مبارک موقع پر حضرت کی رہائش گاہ پر جمعیۃ علماء کے نائب صدر مفتی ابوذر حسامی اور سیکرٹری حافظ حسین نے پہنچ کر حضرت کو مبارک باد پیش کی اور شال پوشی کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Advertising

اس موقع پر حضرت حافظ ابوبکر حامد صاحب سے عالمِ اسلام، خصوصاً ملک ہندوستان اور شہر عادل آباد میں امن، خوشحالی، اتحاد و اتفاق اور امتِ مسلمہ کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی گئی۔

Advertising

واضح رہے کہ حضرت کی روانگی 20 جولائی، بروز پیر، بعد نماز عشاء عادل آباد سے طے ہے۔

جمعیۃ علماء کے ذمہ داران اور عقیدت مندوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حضرت کے اس بابرکت سفر کو آسان فرمائے، عمرہ و زیارت کو شرفِ قبولیت عطا کرے، صحت و عمر میں برکت نصیب فرمائے اور بخیریت وطن واپسی نصیب کرے۔ آمین۔