مدرسہ روضة الصالحات شاد نگر میں افتتاحِ بخاری شریف کے موقع پر عظیم الشان خواتین کا دینی اجلاس 22 جولائی کو . خواتین و طالبات سے شرکت و استفادہ کی اپیل

مدرسہ روضة الصالحات شاد نگر میں افتتاحِ بخاری شریف کے موقع پر عظیم الشان خواتین کا دینی اجلاس 22 جولائی کو منعقد ہوگا

عادل آباد، 20 /جولائی(تلنگانہ وائس) شہر عادل آباد کی ممتاز دینی و علمی درسگاہ مدرسہ روضة الصالحات، شاد نگر کے زیرِ اہتمام 22 جولائی 2026 بروز چہارشنبہ صبح 10 بجے مدرسہ کے احاطے میں افتتاحِ بخاری شریف کے موقع پر خواتین کا ایک عظیم الشان دینی و اصلاحی اجلاس منعقد ہوگا۔

Advertising

اس موقع پر "تعلیمِ نسواں کی اہمیت و ضرورت” کے عنوان سے خصوصی خطاب حضرت مولانا شاہد روح اللہ صاحب قاسمی، شیخ الحدیث، مدرسہ ریاض البنات، ملک پیٹ، حیدرآباد فرمائیں گے۔ جبکہ مقامی مقرر حضرت مولانا عبدالعلیم صاحب قاسمی، استاذ حدیث و تفسیر مدرسہ روضة الصالحات، شاد نگر رہیں گے۔

Advertising

مدرسہ انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں کی خواتین، طالبات اور اسٹوڈنٹس کو اس بابرکت پروگرام میں ضرور شریک کریں۔ اس موقع پر مدرسہ کی 10 خوش نصیب طالبات کی افتتاحِ بخاری شریف کا آغاز ہوگا۔

Advertising

مدرسہ میں عالمہ، فاضلہ، مؤمنہ، دینیات کے کورسز کے ساتھ انگریزی، ریاضی اور دیگر مضامین کی تعلیم بھی دی جاتی ہے، جبکہ بڑی خواتین کے لئے داعیہ کورس کا بھی باقاعدہ نظم موجود ہے۔ مدرسہ کے ناظم مولانا عبدالرؤف اشاعتی اور تمام معلمین و معلمات نے خواتین سے اس دینی و علمی اجتماع میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔