ایچوڑہ کے می سیوا مراکز کا معائنہ، زائد فیس وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی وارننگ
عادل آباد، 22/ جولائی (تلنگانہ وائس) عادل آباد کے ایچوڑہ منڈل مرکز میں واقع کونڈا پرساد اور نکیش می سیوا مراکز کا تحصیلدار عمران خان اور ای ڈی ایم روی نے مشترکہ طور پر معائنہ کیا۔ اس موقع پر ریکارڈ، اسٹیشنری اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا گیا، جبکہ درخواست گزاروں سے بات چیت کرکے ان کی دستاویزات بھی چیک کی گئیں۔

تحصیلدار عمران خان نے خبردار کیا کہ اگر می سیوا مراکز میں سرکاری ضوابط کے خلاف اضافی فیس وصول کی گئی تو ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ سی سی ایل اے اور ای ایس ڈی کی ہدایات کے مطابق اب شہریوں یا می سیوا سنٹر کے منتظمین کو درخواستیں تحصیلدار دفتر میں جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ حکومت کی مقررہ ہدایات کے مطابق تمام خدمات می سیوا مراکز کے ذریعے ہی انجام دی جائیں گی۔
Advertising

Advertising


