عادل آباد: اسپیشل آفیسر شیخ کلیم احمد کا خانہ پور و امبیڈکر نگر کا دورہ، ایس آئی آر، اسکولوں اور صفائی کاموں کا معائنہ

عادل آباد ۔23/جولائی(پریس نوٹ)

عادل آباد اربن کے اسپیشل آفیسر شیخ کلیم احمد نے خانہ پور اور امبیڈکر نگر کالونیوں کا دورہ کرتے ہوئےنمائندہ کونسلر راشد الحق کے ہمراہ مختلف ترقیاتی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

انہوں نے بتایا کہ امبیڈکر نگر میں اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) کے تحت ووٹر اندراج کا تقریباً 80 فیصد آن لائن عمل مکمل ہو چکا ہے، جبکہ ڈپلیکیٹ اور فوت شدہ ووٹروں کی جانچ کا کام جاری ہے۔ ایک دیگر علاقے میں آنگن واڑی ٹیچر کی جانب سے ایس آئی آر کا تقریباً 70 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔

دورے کے دوران آنگن واڑی مرکز کا معائنہ کرتے ہوئے غذائی اشیاء، اسٹاک رجسٹر اور دیگر ریکارڈ کی جانچ کی گئی۔ بعد ازاں خانہ پور اردو میڈیم ہائی اسکول، تلگو میڈیم ہائی اسکول اور تلگو میڈیم پرائمری اسکول کا بھی معائنہ کیا گیا، جہاں کلاس رومز، مڈ ڈے میل، صفائی، بیت الخلاء، پینے کے پانی کی سہولت اور نئے نصب شدہ انٹرایکٹو ڈیجیٹل بورڈز (IFP) کا جائزہ لیا گیا۔

Advertising

اس موقع پر اسکول عملے کو ہدایت دی گئی کہ طلبہ کو فراہم کیے جانے والے چاول اچھی طرح صاف کرکے پکائے جائیں اور ڈیجیٹل بورڈز کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جائے۔

Advertising

بعد ازاں خانہ پور اور امبیڈکر نگر میں صفائی ستھرائی کے کاموں کا بھی معائنہ کیا گیا۔ نالوں کی صفائی اور ٹھوس کچرے کی منتقلی کا کام جاری پایا گیا، جبکہ ایک مقام پر ٹوٹی ہوئی پائپ لائن/کھلے پائپ ہول کی نشاندہی ہونے پر فوری طور پر میونسپل کمشنر کو ضروری کارروائی کے لیے مطلع کیا گیا۔

Advertising