عادل آباد۔27/جولائی(تلنگانہ وائس)
عادل آباد میں ایئرپورٹ کے لیے اراضی کے حصول کی غرض سے ریاستی حکومت کی جانب سے فنڈس کی منظوری پر پیر کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں نے جشن منایا۔
اس موقع پر مقامی کلکٹر چوراہے پر پارٹی کارکنوں نے پٹاخے پھوڑے اور ایک دوسرے میں مٹھائیاں تقسیم کرکے خوشی کا اظہار کیا۔

بی جے پی کے سینئر رہنما جوگو روی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایئرپورٹ کے لیے اراضی کے حصول کی خاطر فنڈس جاری کرتے ہوئے جی او کا اجراء خوش آئند اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی رکن پارلیمنٹ اور رکن اسمبلی ایئرپورٹ کے قیام کے لیے مسلسل سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں۔
Advertising

انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کریں اور سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر ضلع کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔
Advertising

اس تقریب میں شری کانت، جیون، سائی، راکیش، ویدویاس، دنیش متولیا، ہنومن، پوشالو، آکولا پروین، کرشنا یادو، سوریہ کرن، ستیش یادو، سائی سمیت دیگر بی جے پی قائدین اور کارکنان شریک تھے۔

