نارائن پیٹ ۔ منڈل پریشد اپر پرائمری اسکول پگڑی ماری میں جناب محمد غوث صاحب کی پروقار سبکدوشی و تہنیتی تقریب کا انعقاد

*منڈل پریشد اپر پرائمری اسکول پگڑی ماری میں جناب محمد غوث صاحب کی پروقار سبکدوشی و تہنیتی تقریب کا انعقاد*

نارائن پیٹ۔یکم/اگست(تلنگانہ وائس)منڈل پریشد اپر پرائمری اسکول پگڑی ماری ضلع نارائن پیٹ میں ممتاز استاد جناب محمد غوث کی طویل اور شاندار تعلیمی خدمات کی مکمل ہونے پر ایک پروقار سبکدوشی و تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس تقریب میں اساتذہ، تعلیمی ذمہ داران، طلبہ اور مقامی معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔​تقریب کے دوران تمام اردو میڈیم اساتذہ اور اسکول اسٹاف کی جانب سے جناب محمد غوث کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں شالپوشی، گلپوشی اور یادگاری نشان (مومنٹم) پیش کر کے تہنیت پیش کی گئی۔

Advertising

اس موقع پر مقررین نے ان کے شعبۂ تعلیم میں دیے گئے بیش بہا تعاون، نظم و ضبط اور طلبہ کی بہترین تربیت کو سراہا۔ ​اس موقع پر بات کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ:​”جناب محمد غوث صاحب نے اپنی پوری ملازمت کے دوران علم کی شمع کو پوری ایمانداری اور شفیق رویے کے ساتھ روشن رکھا۔ ان کی سبکدوشی سے اسکول اور تعلیمی شعبے میں جو خلا پیدا ہوا ہے، اسے پر کرنا آسان نہیں ہوگا۔ وہ ایک استاد ہی نہیں بلکہ طلبہ اور اساتذہ کے لیے ایک بہترین رہنما اور سرپرست بھی رہے۔

Advertising

” ​جناب محمد غوث صاحب نے اپنے جذباتی خطاب میں تمام اساتذہ، انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور اپنے ملازمت کے ایام کی خوبصورت یادوں کا تذکرہ کیا۔ تقریب کے اختتام پر تمام حاضرین نے ان کے لیے صحت، عافیت اور طویل عمر کی دعا کی اور ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اشتہار۔۔۔۔۔۔۔Advertising 

​تقریب میں عبدالغفارصدراردو ٹیچرس فورم ضلع نارائن پیٹ، فضل احمد، عبدالسلام، لطیف الدین، سابقہ صدر مدرس عبدالرزاق صاحب، تاج الدین، سمرین فاطمہ، خدیجہ بانو، محمد یونس، ظہور الدین، ضلع نارائن پیٹ کے اردو میڈیم اساتذہ، اسکول کمیٹی کمیٹی کے اراکین، طلبہ اور مقامی معزز شخصیات ایس ایم سی چیرمین محمد قاسم، سابقہ چیئرمین اکرم نے شرکت کی اور پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

Advertising