انجن اور چیسس نمبر میں چھیڑ چھاڑ پر سخت کارروائی ہوگی ۔  ڈی ایس پی ایل. جیون ریڈی عادل آباد ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں 75 موٹرسائیکلس کے مکینکس کے لیے بیداری پروگرام

انجن اور چیسس نمبر میں چھیڑ چھاڑ پر سخت کارروائی ہوگی ۔  ڈی ایس پی ایل. جیون ریڈی

عادل آباد ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں 75 موٹرسائیکلس کے مکینکس کے لیے بیداری پروگرام

عادل آباد، 31 /جولائی (تلنگانہ وائس نیوز ڈیسک)

عادل آباد ڈی ایس پی ایل. جیون ریڈی نے خبردار کیا کہ گاڑیوں کے انجن نمبر اور چیسس نمبر میں تبدیلی یا چھیڑ چھاڑ کرنا قانوناً سنگین جرم ہے اور ایسے معاملات میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

عادل آباد کے ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں جمعہ کو شہر کے ٹو،وہیلرس کے مکینکس کے لیے منعقدہ بیداری پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی نے کہا کہ گاڑی خریدتے وقت جو انجن نمبر اور چیسس نمبر درج ہوتے ہیں، وہ پوری زندگی اسی گاڑی کی شناخت کا حصہ رہتے ہیں۔ انہوں نے مکینکس کو ہدایت دی کہ کسی بھی صورت میں ان نمبروں میں تبدیلی نہ کی جائے۔

Advertising

انہوں نے کہا کہ ایک گاڑی کا انجن دوسری گاڑی میں لگانا، کسی دوسری گاڑی کے چیسس نمبر کے ساتھ مختلف انجن جوڑنا، انجن یا چیسس نمبر مٹانا، تبدیل کرنا یا ان میں کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ کرنا سنگین جرم کے زمرے میں آتا ہے۔

Advertising

ڈی ایس پی نے واضح کیا کہ ایسی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف دھوکہ دہی سمیت دیگر متعلقہ قوانین کے تحت فوجداری مقدمات درج کرتے ہوئے سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ عادل آباد شہر میں انجن اور چیسس نمبر میں چھیڑ چھاڑ کے سلسلہ میں پہلے ہی دو مقدمات درج کرکے متعلقہ مکینکس کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

Advertising

انہوں نے کہا کہ اگر کسی گاڑی کا انجن یا چیسس تبدیل کرنا ناگزیر ہو تو متعلقہ آر ٹی او حکام کی اجازت حاصل کرنا ضروری ہے۔ ایسی تبدیلیاں صرف مجاز شو روم یا تسلیم شدہ اداروں کے ذریعہ مقررہ قوانین کے مطابق ہی کی جانی چاہئیں۔ بغیر اجازت انجن یا چیسس تبدیل کرنا غیر قانونی قرار دیا جائے گا۔

Advertising

ڈی ایس پی جیون ریڈی نے گاڑی مالکان اور مکینکس سے اپیل کی کہ وہ قوانین کی پابندی کرتے ہوئے گاڑیوں کی اصل شناختی تفصیلات کو جوں کا توں برقرار رکھیں۔ اگر کوئی شخص مشتبہ طور پر انجن یا چیسس نمبر تبدیل کرنے کے لیے کہے تو فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی جائے۔

اس بیداری پروگرام میں عادل آباد ون ٹاؤن سی آئی بی. سنیل کمار، ایس آئیز ناگناتھ اور اشوک، پولیس ملازمین اور تقریباً 75 دو پہیہ گاڑیوں کے مکینکس نے شرکت کی۔