صفابیت المال شاخ عادل آباد کی جانب سے ماہانہ وظائف کی تقسیم کا سلسلہ جاری

*صفابیت المال شاخ عادل آباد کی جانب سے ماہانہ وظائف کی تقسیم کا سلسلہ جاری*

 

عادل آباد 11 /جون (2026 تلنگانہ وائس)

صفابیت المال شاخ عادل آباد کی جانب سے سال بھر مختلف رفاہی و فلاحی خدمات کا سلسلہ جاری ہے، جس کا مقصد معاشرتی بہبود اور ضرورت مندوں کی مدد کرنا ہے۔ ان خدمات میں قابل ذکر ضرورت مندوں، مسافروں، غریب و نادار لڑکیوں کی شادی کے لئے جزوی امداد، طبی امداد،علاوہ جسمانی معذورین، بیواؤں اور بے سہارا افراد میں ماہانہ وظائف کی تقسیم شامل ہے۔

وظائف تقسیم کرتے ہوئے

یہ سلسلہ گذشتہ دو سالوں سے مسلسل جاری ہے اور ہر ماہ باقاعدگی سے وظائف تقسیم کیے جاتے ہیں۔اس سلسلے میں، آج بروز چہارشنبہ بتاریخ 10 جون 2026 کو دفتر صفابیت المال شاخ عادل آباد پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں 26 معذورین، بیواؤں اور بے سہارا افراد میں فی کس پانچ سو روپے کے حساب سے 13000 ہزار روپے کے علاوہ دو شدید ضرورت مند افراد کو ہزار ہزار روپے جملہ 15000 روپے نقد رقم وظائف کی صورت میں تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر صدر صفابیت المال مولانا سید مبشر احمد رشیدی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ پروگرام معاشرتی ذمہ داریوں کا حصہ ہے اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کے لئے ادارہ ہمیشہ کوشاں رہتا ہے۔تقریب میں معتمد صفا حافظ کاظم پاشاہ مصباحی، حافظ عبدالعزیز، حافظ شیخ بشیر احمد اور دیگر معززین بھی موجود تھے، جنہوں نے پروگرام کی کامیابی کے لیے بھرپور تعاون کیا۔ اس موقع پر وظائف حاصل کرنے والے افراد نے صفابیت المال کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا۔مولانا سید مبشر احمد رشیدی صدر صفابیت المال شاخ عادل آباد نےشہریان عادل آباد سے *اپیل* ۔کی ہے کہ صفابیت المال کو ان رفاہی وفلاحی خدمات کے انجام دینے کے لئے ہرماہ تقریباً ایک لاکھ سے زائد روپیوں کاخرچ ہے جوشہر کے اہل خیر حضرات کے تعاون سے مکمل ہوتے ہیں۔لہٰذاصدر صفا نے اہل خیرحضرات سے اپیل کی ہے کہ ان رفاہی وفلاحی خدمات کی انجام دہی اورادارہ کے استحکام کے لئے اپنی **زکوٰۃ، صدقات، عطیات،* *کے ذریعہ اور اپنےگھر میں موجودبے ضرورت سامان اور *اسکراپ*

کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ اس ادارہ کا تعاون فرمائیں۔

*جزاکم اللہ خیراً*

۔۔تعاون کے لئے رابطہ:۔9704599133,8019889580,9441850209,

9441873344

Safa Baitul Maal

Br Adilabad T.S

Distributed Monthly Pensions to Widows Handicaps Orphans and poor people’s each one Rs:500 and Total Rs 500×26=13000 & two person 1000 Total 15000/-

10th June 26