عادل آباد میں 12 اگست کو جلسۂ شہادتِ امام حسن مجتبیٰؓ و فیضانِ حضرت افضل بیابانیؒ
عادل آباد۔10/اگست(تلنگانہ وائس نیوز)
عادل آباد میں 12 اگست بروز بدھ بعد نمازِ مغرب مسجد انوارِ مصطفیٰ و خانقاہِ محمدیہ اجمیری نصرتی میں جلسۂ شہادتِ حضرت سیدنا امام حسن مجتبیٰؓ و فیضانِ حضرت سیدنا افضل بیابانیؒ کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ سید شاہ نصرت علی قادری چشتی صابری جامع سلاسل کے مطابق محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوگا، جس کے بعد نعت و منقبت پیش کی جائے گی۔
Advertising

جلسے میں اہلِ بیتِ اطہار کے فضائل و مناقب اور حضرت سیدنا افضل بیابانیؒ کے مبارک حالات و فیضان پر بصیرت افروز خطاب ہوگا۔ منتظمین نے بتایا کہ بعد نمازِ عشاء تمام شرکاء کے لیے لنگر کا انتظام رہے گا، جبکہ خواتین کے لیے علیحدہ پردے کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔
Advertising

منتظمین نے عامۃ المسلمین سے اپیل کی ہے کہ اپنے دوست و احباب اور خواتین کے ہمراہ اس بابرکت محفل میں شرکت کرکے اہلِ بیتِ اطہار اور اولیائے کرام کی محبت و عقیدت کو فروغ دیں اور فیوض و برکات سے مستفید ہوں۔
Advertising

Advertising


