ایڈوکیٹ ایم اے بصیر کی ڈاکٹر کاویام پلی ستیہ نارائنا سے ملاقات، دستورِ ہندکی کاپی پیش

ایڈوکیٹ ایم اے بصیر کی ڈاکٹر کاویام پلی ستیہ نارائنا سے ملاقات، دستورِ ہند پیش

عادل آباد۔11/اگست(تلنگانہ وائس نیوز) ماناکونڈور کے رکن اسمبلی و تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (TPCC) ایس سی ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر کاویام پلی ستیہ نارائنا کے عادل آباد دورے کے موقع پر ایڈوکیٹ ایم اے بصیر نے ان سے ملاقات کی اور دستورِ ہند کی ایک کاپی پیش کی۔

یہ ملاقات عادل آباد کے رہنے والے اور TPCC ایس سی ڈپارٹمنٹ کے وائس چیئرمین درگم شیکھر کی قیام گاہ پر ہوئی۔ اس موقع پر ایڈوکیٹ ایم اے بصیر نے دستورِ ہند پیش کرتے ہوئے دستوری اقدار، سماجی انصاف اور جمہوری اصولوں سے اپنی وابستگی کا اظہار کیا۔

ایڈوکیٹ ایم اے بصیر نے کہا کہ ڈاکٹر ستیہ نارائنا دستورِ ہند کے اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے عادل آباد ضلع کے عوام کی ذات، مذہب، برادری اور سماجی پس منظر سے بالاتر ہوکر یکساں خدمت کو ترجیح دیں، تاکہ انصاف، آزادی، مساوات اور اخوت کے دستوری اصول معاشرے کے ہر طبقے تک پہنچ سکیں۔

Advertising

انہوں نے دستوری شعور بیدار کرنے، سماجی انصاف کے فروغ اور عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندوں پر جمہوری اور دستوری اقدار کو مضبوط بنانے کی اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

Advertising

ملاقات کے دوران ڈاکٹر کاویام پلی ستیہ نارائنا اور ایڈوکیٹ ایم اے بصیر کے درمیان عوامی فلاح و بہبود اور دستورِ ہند کے اصولوں سے متعلق مختلف امور پر خوشگوار تبادلۂ خیال ہوا۔ اس موقع پر درگم شیکھر بھی موجود تھے۔

Advertising