*30 اگسٹ 2026 کو صراطِ مستقیم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی نرمل کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے ضلع نرمل کے اسکولس اور کالجس کے طلبہ وطالبات کے درمیان عظیم الشان سیرت النبی انعامی تحریری مقابلے میں شرکت کی دعوت*

نرمل۔11/اگست(تلنگانہ وائس)

بروزِ منگل سن شائن ٹیلنٹ انگلش میڈیم ہائی اسکول بالاجی واڑہ نرمل کے کرسپانڈنٹ جناب زاہد ہاشمی صاحب سے ملاقات کرتے ہوئے مفتی احسان شاہ قاسمی نے آئندہ ماہ اگست میں منعقد شدنی سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم تحریری انعامی مقابلے میں طلبہ وطالبات کو شرکت کی دعوت دی، اس موقع پر مفتی احسان شاہ قاسمی صدر صراطِ مستقیم سوسائٹی نرمل نے کہا کہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم تحریری انعامی مقابلہ کے انعقاد کا بنیادی مقصد عصری درسگاہوں کے طلبہ وطالبات کو سیرت النبی سے واقف کروانا ہے، لہٰذا اسکولز و کالجس کے طلبہ وطالبات مقابلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، تفصیلات اشتہار میں درج کردی گئی ہے جو اسکولس و کالجس میں چسپاں کردیا جائے گا، واضح رہے کہ یہ مسابقہ 30 اکٹوبر صبح 10 بجے تا 12 بجےدوپہر وشستا جونئر کالج ڈاکٹر لائن نرمل میں منعقد ہوگا۔

Advertising

اس موقع پر شن شائن ٹیلنٹ انگلش میڈیم ہائی اسکول کے ذمہ دار جناب محمد زاہد ہاشمی کے علاوہ سینئر صحافی جناب رشید صاحب موجود تھے۔

Advertising