کانگریس میں محنت کرنے والے ہر کارکن کو مناسب مقام دیا جائے گا
مواقع تلاش کرتے ہوئے آئیں گے، کچھ تاخیر ہوسکتی ہے لیکن کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی ۔ محمد علی شبیر
Telangana Voice News
کاماریڈی، 11/ اگست (سید کوثر علی کی رپورٹ)
حکومت کے مشیر و کانگریس کے سینئر قائد محمد علی شبیر نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے لئے برسوں سے محنت کرنے والے قائدین اور کارکنوں کو مستقبل میں مناسب مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مواقع ملنے میں کچھ تاخیر ہوسکتی ہے، لیکن پارٹی کے لئے مخلصانہ طور پر کام کرنے والے کسی بھی کارکن کے ساتھ ناانصافی نہیں کی جائے گی۔
Advertising

کاماریڈی شہر میں گوپال سوامی مندر کے قریب واقع سوسائٹی دفتر میں کاماریڈی پرائمری ایگریکلچرل کوآپریٹیو سوسائٹی (PACS) کے نومنتخب چیئرمین گوڑم سرینواس ریڈی کی حلف برداری تقریب منعقد ہوئی۔ بعد ازاں کلاسک فنکشن ہال میں نومنتخب چیئرمین اور ڈائریکٹروں کے اعزاز میں تہنیتی تقریب اور سنا ن پروگرام منعقد کیا گیا۔تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرنے والے محمد علی شبیر نے نومنتخب چیئرمین گوڑم سرینواس ریڈی اور ڈائریکٹروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے شال پوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی۔
Advertising

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد علی شبیر نے کہا کہ کانگریس پارٹی پر بھروسہ کرکے کام کرنے والے کارکنوں کو پارٹی کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ پارٹی کو اقتدار میں لانے میں کارکنوں کی محنت ناقابل فراموش ہے اور کارکن ہی کانگریس پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ مشکل حالات میں پارٹی کا پرچم تھامنے والے ہر کارکن کو شناخت دے کر مناسب عزت و مقام فراہم کرنا کانگریس کی پالیسی ہے۔کسانوں کی فلاح کانگریس حکومت کا مقصد.
Advertising

محمد علی شبیر نے کہا کہ کانگریس حکومت ہمیشہ کسانوں کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ کسانوں کی فلاح و بہبود اور زرعی شعبہ کی ترقی کے لئے حکومت کی جانب سے متعدد پروگرامس پر عمل کیا جارہا ہے۔
Advertising

انہوں نے کہا کہ ’’کانگریس کا مطلب کسان، اور کسان کا مطلب کانگریس‘‘ ہے۔ کسانوں کے مفادات کے تحفظ میں کانگریس کی ایک طویل تاریخ ہے اور کسانوں کی مشکلات کو سمجھنے والی جماعت کانگریس ہے۔ ضرورت کے وقت حکومت کسانوں کے ساتھ کھڑی رہتے ہوئے ان کے مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ زرعی شعبہ کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ کسانوں کو معاشی تحفظ فراہم کرنے کے لئے حکومت مختلف اقدامات کررہی ہے۔
Advertising

کسان خوشحال ہوں گے تو ہی ریاست اور ملک ترقی کرے گا۔کوآپریٹیو سوسائٹیاں کسانوں کے مزید قریب ہوںمحمد علی شبیر نے PACS کے نومنتخب چیئرمین اور ڈائریکٹروں کو مشورہ دیا کہ وہ کسانوں کے لئے ہر وقت دستیاب رہتے ہوئے ان کے مسائل کے حل کے لئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ کوآپریٹیو سوسائٹیاں صرف سیاسی عہدے نہ رہیں بلکہ کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والے مضبوط پلیٹ فارم بنیں۔

انہوں نے نومنتخب چیئرمین گوڑم سرینواس ریڈی کو مبارکباد دیتے ہوئے کسانوں کے اعتماد پر پورا اترنے اور سوسائٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لئے ڈائریکٹروں کے ساتھ تال میل سے کام کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

اس پروگرام میں سابق ڈی سی سی صدر کائیلا سرینواس راؤ، لائبریری چیئرمین مڈی چندرکانت ریڈی، پی سی سی جنرل سکریٹری بددم اندرکرن ریڈی، کاماریڈی میونسپل چیئرپرسن اوما سرینواس، ٹاؤن صدر آئرینی سندیپ، پندل راجو، گوڈوگلا سرینواس، اجمت، بھارت، ایڈلا راجیریڈی، راجا گوڑ، نواسلال، رمیش گوڑ، انکم کرشناراؤ، آشا بوئین سرینواس، گونے سرینواس، بھومنی بالراج، ریڈی نائیک، اندرا سینا ریڈی، مارکٹ کمیٹی چیئرپرسن لکشمی، سابق ایم پی پی نرسنگ راؤ، میونسپل کونسلرس، سرپنچس، قائدین، اہم کارکنان، PACS کے نومنتخب چیئرمین گوڑم سرینواس ریڈی، نومنتخب ڈائریکٹرس، کوآپریٹیو سوسائٹی کے نمائندے، کسان، کارکنان اور حامیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی.
Advertising & News
8919329620

