صفا بیت المال عادل آباد کی جانب سے ماہانہ وظائف کی تقسیم
عادل آباد، 11/اگست (تلنگانہ وائس)صفا بیت المال شاخ عادل آباد کی جانب سے ضرورت مندوں، بیواؤں، معذورین اور بے سہارا افراد کی امداد کا سلسلہ گزشتہ چار سال سے مسلسل جاری ہے۔ ادارے کی جانب سے ہر ماہ مستحقین میں وظائف تقسیم کیے جاتے ہیں، جبکہ غریب و نادار لڑکیوں کی شادی، طبی امداد اور مسافروں سمیت دیگر رفاہی خدمات بھی انجام دی جاتی ہیں۔
اس سلسلے میں پیر کے روز صفا بیت المال شاخ عادل آباد کے دفتر میں منعقدہ تقریب کے دوران 26 معذورین، بیواؤں اور بے سہارا افراد میں فی کس 500 روپے کے حساب سے مجموعی طور پر 13 ہزار روپے تقسیم کیے گئے۔ اس کے علاوہ شدید ضرورت مند دو افراد کو فی کس ایک ہزار روپے کے حساب سے مزید 2 ہزار روپے فراہم کیے گئے۔ اس طرح مجموعی طور پر 15 ہزار روپے نقد وظائف تقسیم کیے گئے۔

Advertising

اس موقع پر صفا بیت المال عادل آباد کے صدر مولانا سید مبشر احمد رشیدی نے کہا کہ ضرورت مندوں کی مدد کرنا ادارے کی سماجی ذمہ داری ہے اور صفا بیت المال مستقبل میں بھی اپنی رفاہی و فلاحی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔
Advertising

تقریب میں صدر تنظیم آئمہ و موذنین حافظ محمد منظور احمد صاحب، معتمد صفا حافظ کاظم پاشاہ مصباحی کے علاوہ حافظ عبدالعزیز، حافظ شیخ بشیر احمد اور دیگر معززین موجود تھے۔ وظائف حاصل کرنے والے مستحقین نے صفا بیت المال کے ذمہ داران سے اظہار تشکر کرتے ہوئے ادارے کی خدمات کو سراہا۔
Advertising

مولانا سید مبشر احمد رشیدی نے اہلِ خیر حضرات سے اپیل کی کہ صفا بیت المال کی رفاہی سرگرمیوں کے لیے ہر ماہ ایک لاکھ روپے سے زائد اخراجات ہوتے ہیں، جو مخیر حضرات کے تعاون سے پورے کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے زکوٰۃ، صدقات اور عطیات کے ذریعے ادارے کا تعاون کرنے کے ساتھ ساتھ گھروں میں موجود غیر ضروری سامان اور اسکریپ بھی صفا بیت المال کو دینے کی اپیل کی۔
تعاون کے لیے رابطہ: 9704599133، 8019889580، 9441850209، 9441873344
صفا بیت المال، عادل آباد، تلنگانہ


