نایاب اور جان لیوا خون کی بیماری ٹی ٹی پی کا کامیاب علاج، نظام آباد کی قبائلی نوجوان لڑکی کی یشودا ہاسپٹلس کے ڈاکٹروں نے بچائی جان ۔ بروقت تشخیص اور جدید علاج سے ٹی ٹی پی مریضہ کی جان بچائی گئی

نایاب خون کی بیماری ٹی ٹی پی کا کامیاب علاج

کاماریڈی۔11/اگست (سیدکوثرعلی/ تلنگانہ وائس) کاماریڈی میڈیکل سنٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں حیدرآباد کے یشودا ہاسپٹلس کے ڈاکٹروں نے نایاب اور جان لیوا خون کی بیماری تھروم بوٹک تھروم بوسایٹو پینک پور پورا (ٹی ٹی پی) کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوے اس بیماری کو قابل علاج قراردے ہوے بتایا کہ نظام آباد سے تعلق رکھنے والی ایک قبائلی نوجوان لڑکی اس نایاب بیماری میں مبتلا ہوگئی تھی۔

Advertising

اس کے خون میں پلیٹ لیٹس کی تعداد انتہائی کم ہونے پر یشودا ہاسپٹلس، سوماجی گوڑہ کے ڈاکٹروں نے فوری طور پر تھیراپیٹک پلازما اکسچینج کے ساتھ اسٹیرائڈ تھراپی کے ذریعہ کامیاب علاج کیا اور اس کی جان بچائی۔

Advertising

ڈاکٹروں کے مطابق علاج کے بعد مریضہ کی صحت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ اس موقع پر کنسلٹنٹ کلینیکل ہیماٹولوجسٹ ڈاکٹر جی۔ ودیوت کمار نے کہا کہ ٹی ٹی پی جیسی خطرناک بیماری کی بروقت تشخیص اور مناسب علاج سے مریض کی جان بچائی جاسکتی ہے۔

Advertising

پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹروں نے ٹی ٹی پی کی علامات، علاج کے طریقہ کار اور بروقت طبی امداد کی اہمیت کے بارے میں عوام میں شعور بیدار کیا اس موقع پر سینیر مینیجر یشودا ہاسپتل سوماجی گوڑہ، سدھیر ریڈی کے علاوہ درگاریڈی بھی موجود تھے.

Advertising