گھر گھر SIR عمل میں عوامی سہولت یقینی بنانے کا مطالبہ، صدر کل ہند مجلس و رکن پارلیمان حیدرآباد  بیرسٹر اسد الدین اویسی نے چیف الیکٹورل آفیسر کو یادداشت پیش کی

گھر گھر SIR عمل میں عوامی سہولت یقینی بنانے کا مطالبہ، صدر کل ہند مجلس و رکن پارلیمان حیدرآباد  بیرسٹر اسد الدین اویسی نے چیف الیکٹورل آفیسر کو یادداشت پیش کی

حیدرآباد۔13/جون (تلنگانہ وائس)

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے صدر و رکن پارلیمان حیدرآباد جناب بیرسٹر  اسد الدین اویسی نے آج تلنگانہ کے چیف الیکٹورل آفیسر سے ملاقات کرتے ہوئے 25 جون 2026 سے شروع ہونے والے گھر گھر اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) عمل کے سلسلے میں ایک تفصیلی یادداشت پیش کی۔

یادداشت میں ووٹروں کو اندراج اور تصدیقی عمل کے دوران پیش آنے والی مشکلات اور ان کے حل کے لیے اہم تجاویز پیش کی گئیں۔ اسدالدین اویسی نے زور دیا کہ انتخابی عمل کو شفاف، آسان اور عوام دوست بنایا جائے تاکہ کسی بھی اہل ووٹر کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یادداشت میں اینومریشن فارمز کی فراہمی، ووٹر میپنگ، تلگو کے ساتھ ساتھ انگریزی اور اردو زبان میں فارمز کی دستیابی، ووٹر فہرستوں میں موجود بے ضابطگیوں کے ازالے، دستاویزات کی جانچ پڑتال کے طریقہ کار کو آسان بنانے اور دیگر انتظامی مسائل کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام ووٹروں کو اپنی معلومات جمع کرانے کے لیے سہولت فراہم کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اور اس عمل میں شفافیت اور سہولت کو یقینی بنایا جانا چاہیے تاکہ ہر شہری اپنے حقِ رائے دہی کے تحفظ کے لیے باآسانی تعاون کر سکے۔

 

AIMIM  سپریمو نے امید ظاہر کی کہ الیکشن کمیشن پیش کردہ تجاویز پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے عوامی مفاد میں مناسب اقدامات کرے گا۔