نقلی نمبر پلیٹ اور فرضی دستاویزات سے دھوکہ دہی، چار افراد گرفتار ۔ عادل آباد پولیس

نقلی نمبر پلیٹ اور فرضی دستاویزات سے دھوکہ دہی، چار افراد گرفتار ۔ عادل آباد پولیس

عادل آباد، 18 اگست (تلنگانہ وائس)عادل آباد ون ٹاؤن اور ٹو ٹاؤن پولیس اسٹیشن حدود میں نقلی رجسٹریشن نمبر، نمبر پلیٹس اور فرضی دستاویزات استعمال کرنے والوں کے خلاف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین مختلف واقعات میں چار افراد کو گرفتار کیا۔

کیس 1: ترپلی کے زبیر اور گڈی ہتنور کے شمیم نے وکاس کو اسپیلنڈر موٹر سائیکل فروخت کی۔ گاڑی کے ساتھ دی گئی آر سی پر درج رجسٹریشن نمبر AP 01 C 8166 موٹر سائیکل پر بھی موجود تھا، تاہم بعد میں چیسس نمبر میں فرق پایا گیا۔ شکایت پر دونوں کے خلاف BNS 318(4) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

کیس 2: 10 اگست کو کلکٹر چوک پر تلاشی کے دوران TS30-K-2504 نمبر کی ایکٹیوا کو روکا گیا۔ آن لائن جانچ میں رجسٹریشن کا کوئی ریکارڈ نہیں ملا اور انجن و چیسس نمبر بھی رجسٹریشن نمبر سے مطابقت نہیں رکھتے تھے۔ تحقیقات میں منیگلا سریش نے بتایا کہ اس نے یہ گاڑی اکشے سے 40 ہزار روپے میں خریدی تھی۔ پولیس نے سریش اور اکشے کو گرفتار کرکے گاڑی ضبط کرلی۔

کیس 3: گاڑیوں کی تلاشی کے دوران بی سچن کمار کو نقلی نمبر پلیٹ کے ساتھ پکڑا گیا۔ پولیس کے مطابق اس نے ایک گاڑی کا رجسٹریشن نمبر دوسری گاڑی پر استعمال کیا تھا۔ گاڑی ضبط کرکے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔

Advertising

پولیس نے عوام کو مشورہ دیا کہ گاڑی خریدتے وقت آر سی، انجن نمبر، چیسس نمبر اور رجسٹریشن کی تفصیلات لازمی طور پر چیک کریں۔ نقلی نمبر پلیٹ اور فرضی دستاویزات کا استعمال قانونی جرم ہے اور ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Advertising