سینئر صحافی شیویّا مدیراج کی عیادت، درگم شیکھر نے خیریت دریافت کی
حیدرآباد ۔ 18 اگست(تلنگانہ وائس نیوز)گزشتہ ماہ حیدرآباد کے ہمایت نگر میں پیش آئے سڑک حادثے میں زخمی ہونے والے مدیراج مہاسبھا کے ریاستی جنرل سکریٹری و سینئر صحافی سالیندر شیویّا مدیراج کی کانگریس پارٹی کے ریاستی ایس سی ڈپارٹمنٹ کے نائب صدر اور درگم ٹرسٹ فاؤنڈیشن کے چیئرمین درگم شیکھر نے عیادت کی۔

درگم شیکھر نے منگل کی صبح اولڈ ایم ایل اے کوارٹرس پہنچ کر شیویّا مدیراج کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ شیویّا جلد صحت یاب ہوکر معمول کی زندگی اور عوامی خدمات میں دوبارہ سرگرم ہوجائیں۔
Advertising

اس موقع پر گڈم اشوک (ریٹائرڈ آرمی)، دیپک اگروال (LIC جنرل سکریٹری)، بوئیر وٹھل، جی جلاپتی، چکّالا آشنا، محمد علی (ہائی کورٹ ایڈوکیٹ) سمیت شیویّا کے دوست احباب موجود تھے۔ گوداوری کھنی سے مدیراج سنگم کے ریاستی رہنما سنکری پوتراجو اور جرنلسٹ تنظیم کے رہنما گوا تروپتی مدیراج بھی موجود رہے۔
Advertising

Advertising


