نرمل میں ’’حضرت محمد ﷺ سب کے لیے‘‘ مہم کا پوسٹر جاری ۔ سیرتِ نبوی ﷺ اور تعلیمات کو عام کرنے 15 روزہ مہم، تحریری مقابلے، خون عطیہ کیمپ اور جلسۂ عام کا انعقاد

نرمل میں ’’حضرت محمد ﷺ سب کے لیے‘‘ مہم کا پوسٹر جاری

نرمل سے وسیع اللہ خان کی رپورٹ

نرمل۔18/اگست (تلنگانہ وائس نیوز) ماہِ ربیع الاول کی مناسبت سے اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (SIO) کی جانب سے ملک گیر سطح پر 16 تا 30 اگست منعقد کی جانے والی ’’حضرت محمد ﷺ سب کے لیے‘‘ مہم کے پوسٹر کی رسمِ اجرائی عمل میں آئی۔

SIO نرمل یونٹ کے صدر شیخ فیصل، سیکریٹری شیخ سمیر اور کیمپس سیکریٹری سید فاروق نے پوسٹر جاری کیا۔ اس موقع پر شیخ فیصل نے بتایا کہ مہم کا مقصد حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرتِ مبارکہ، تعلیمات اور اسوۂ حسنہ کو معاشرے کے تمام طبقات تک پہنچانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 23 اگست کو طلبہ کے لیے سیرتِ نبوی ﷺ کے مختلف موضوعات پر تحریری مقابلے منعقد ہوں گے، جبکہ 24 اگست کو سرکاری دواخانوں، 25 اگست کو اولڈ ایج ہوم کا دورہ کیا جائے گا۔

Advertising

26 اگست، 12 ربیع الاول کے موقع پر خون عطیہ کیمپ منعقد ہوگا، جبکہ 30 اگست کو اسلامک سنٹر نرمل میں جلسۂ عام کا اہتمام کیا جائے گا۔

Advertising

شیخ فیصل نے عوام سے مہم کے تمام پروگراموں میں کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اسے کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ اس موقع پر شیخ ارباز، شیخ سمیر، سید عدیان اور دیگر ارکان موجود تھے۔

Advertising