اُٹنور میں کانگریس کی PAC میٹنگ کے دوران ہنگامہ، دو گروپوں میں لفظی تکرار کندی سرینواس ریڈی اور الوری سنجیو ریڈی کے درمیان اختلافات نمایاں، اعلیٰ قائدین کی مداخلت سے معاملہ ٹھنڈا ۔ ویڈیوز دیکھیں

اُٹنور میں کانگریس کی PAC میٹنگ کے دوران ہنگامہ، دو گروپوں میں لفظی تکرار

کندی سرینواس ریڈی اور الوری سنجیو ریڈی کے درمیان اختلافات نمایاں، اعلیٰ قائدین کی مداخلت سے معاملہ ٹھنڈا

عادل آباد، اُٹنور۔17/اگست (تلنگانہ وائس نیوز) عادل آباد ضلع کے اُٹنور میں کانگریس پارٹی کی PAC میٹنگ کے دوران اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب پارٹی کے دو اہم قائدین کندی سرینواس ریڈی اور الوری سنجیو ریڈی کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔ اجلاس میں قائدین کے درمیان گرما گرم بحث اور لفظی تکرار سے کچھ دیر کے لیے ماحول کشیدہ ہوگیا۔

یہ میٹنگ AICC سیکریٹری سچن ساونت، ریاستی وزیر جُوپلی کرشنا راؤ اور متحدہ عادل آباد ضلع کے ارکان اسمبلی کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ اجلاس کے دوران کانگریس قائدین کی جانب سے سینئر قائدین کے سامنے احترام کا اظہار بھی کیا گیا، تاہم بعد میں پارٹی کے اندرونی اختلافات نمایاں ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق PAC میں DCC صدر کو نمائندگی یا موقع فراہم کرنے سے متعلق تجویز پر بحث شروع ہوئی۔ الوری سنجیو ریڈی کو PAC میں موقع دینے کی بات سامنے آنے پر کندی سرینواس ریڈی نے اعتراض کیا۔ ان کا سوال تھا کہ جو شخص پارٹی کے خلاف مقابلہ کرچکا ہو، اسے PAC میں کس طرح موقع دیا جاسکتا ہے؟

اسی معاملے پر دونوں گروپوں کے درمیان بحث شدت اختیار کرگئی اور لفظی تکرار ہونے لگی۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے پارٹی کے اعلیٰ قائدین نے مداخلت کرتے ہوئے دونوں جانب کے قائدین کو سمجھانے کی کوشش کی اور معاملے کو مزید بڑھنے سے روکنے کی کوشش کی۔

دوسری جانب اس واقعہ نے عادل آباد کانگریس میں جاری اندرونی اختلافات، سیاسی رسہ کشی اور قیادت کے معاملے پر پائی جانے والی ناراضگی کو ایک مرتبہ پھر نمایاں کردیا ہے۔ سیاسی حلقوں میں اس واقعہ کو پارٹی کے اندر مختلف گروپوں کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

تاہم کندی سرینواس ریڈی نے اسے "چائے کہ کپ میں طوفان کے مانند” قرار دیتے ہوئے اسے گھریلو معاملہ بتایا اور کہاکہ ہم سب آپس میں متحد ہیں چھوٹی موٹی معمول کی لڑائی ہر گھر کا حصہ ہے ۔  ہم کانگریس کارکنوں کا مقصد راہول گاندھی کو وزیر اعظم اور ریونت ریڈی کو  پھر سے چیف منسٹر بنانا ہے۔

کانگریس میں اختلافات کا ہونا کوئی نئی بات نہیں، قائدین کے درمیان سیاسی اختلافات اور بحث و تکرار کے باوجود بعد میں متحد ہوکر پارٹی سرگرمیوں میں حصہ لینا بھی سیاست کا حصہ ہے۔ تاہم اُٹنور PAC میٹنگ میں سامنے آنے والی کھلی لفظی تکرار نے عادل آباد کانگریس کے اندرونی اختلافات کو سب کے سامنے لا دیا۔

تلنگانہ وائس — عادل آباد

#Adilabad #Utnoor #Congress #CongressPACMeeting #TelanganaCongress #CongressLeaders #KandiSrinivasReddy #AlluriSanjeevReddy #SachinSawant #JupalliKrishnaRao #PoliticalNews #TelanganaPolitics #CongressNews #AdilabadNews #TelanganaNews #PACMeeting #PoliticalClash #BreakingNews #LatestNews #TelanganaVoice #TB elanganaVoiceNews