نندی پیٹ میں چاقو زنی سے سنسنی ۔ زخمی کو نظام آباد اسپتال منتقل کیا گیا پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج

نندی پیٹ میں چاقو زنی سے سنسنی

نوجوان پر چاقوؤں اور لوہے کی راڈوں سے جان لیوا حملہ

زخمی کو نظام آباد اسپتال منتقل کیا گیا پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج

آرمور، 14/ جون۔ ( سیف علی/ تلنگانہ وائس )

حلقہ اسمبلی آرمور کے نندی پیٹ منڈل مرکز میں اتوار کی صبح دن دہاڑے چاقو زنی کا ایک خوفناک واقعہ پیش آیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ نندی پیٹ مستقر کے راج نگر کے رہنے والے پینٹر شیخ نعیم (30) پر چند افراد نے چاقوؤں اور لوہے کی راڈوں سے اجتماعی حملہ کیا۔ اس حملے میں نعیم کے سر، ہاتھوں اور پیٹ پر شدید زخم آئے۔ خون میں لت پت زخمی کو اہل خانہ نے فوری طور پر 108 ایمبولینس کے ذریعے گورنمنٹ جنرل اسپتال، نظام آباد منتقل کیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ متاثرہ شخص کی بھابھی وسیم بیگم کی شکایت پر شیخ طارق، شیخ طاہر، ساجد، شاہد، غالب اور دیگر افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ یہ بات نندی پیٹ کے ایس آئی ونئے نے بتائی۔

اشتہار۔ ۔۔۔۔۔۔۔Advertisment

مقامی افراد کے مطابق یہ حملہ پرانی دشمنی کے نتیجے میں کیا گیا ہو سکتا ہے، تاہم اصل وجوہات پولیس کی تفتیش کے بعد ہی سامنے آئیں گی۔ ایس آئی ونئے نے کہا کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی اور تحقیقات جاری ہیں۔