پاؤں اور ٹخنے کے علاج میں جدید طبی طریقے دستیاب ۔  ڈاکٹر آدتیہ سوما یاجولو

پاؤں اور ٹخنے کے علاج میں جدید طبی طریقے دستیاب ۔  ڈاکٹر آدتیہ سوما یاجولو

تلنگانہ وائس نیوز

کاماریڈی۔8/ستمبر (سید کوثر علی کی رپورٹ):

کاماریڈی ضلع مرکز میں واقع یشودا او پی سنٹر میں منعقدہ میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر آدتیہ سوما یاجولو نے پاؤں اور ٹخنے کے علاج میں دستیاب جدید طبی طریقوں سے واقف کروایا۔

Advertising

انہوں نے بتایا کہ جدید اسکیننگ طریقوں کے ذریعہ بیماری یا چوٹ کی درست تشخیص کرتے ہوئے مریض کو ضرورت کے مطابق مؤثر علاج فراہم کیا جاسکتا ہے۔ انویسیو سرجری، جدید ترین امپلانٹس اور تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے پیچیدہ پاؤں کی چوٹوں، ہڈیوں کے فریکچر اور پاؤں کی ساختی خرابیوں کا بہتر علاج ممکن ہے۔ضرورت پڑنے پر ٹخنے کے جوڑ کی تبدیلی (Ankle Joint Replacement) کے ذریعہ مریض کی چال اور نقل و حرکت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

Advertising

ڈاکٹر آدتیہ نے عوام کو مشورہ دیا کہ پاؤں یا ٹخنے کے درد کو نظرانداز نہ کریں اور ابتدائی مرحلے میں ہی ماہر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

Advertising

انہوں نے بتایا کہ وہ ہر ماہ کے دوسرے منگل کو کاماریڈی یشودا میڈیکل سنٹر میں دستیاب رہیں گے، لہٰذا عوام اس سہولت سے استفادہ کریں۔

Advertising

Advertising