اساتذہ کا شاندار تہنیتی پروگرام
بیسٹ فرینڈز ہیلپ ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام اردو و تلگو اساتذہ کی گلپوشی
عادل آباد۔11/ستمبر (تلنگانہ وائس)یومِ اساتذہ کے موقع پر بیسٹ فرینڈز ہیلپ سیوا ویلفیئر سوسائٹی عادل آباد کے زیراہتمام سوسائٹی صدر عبدالعزیز کی نگرانی میں مستقر عادل آباد کے محلہ خانہ پور سرکاری ضلع پریشد ہائی اسکول میں اردو اور تلگو میڈیم کے اساتذہ کے اعزاز میں شاندار تہنیتی تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میں سابق ضلع کانگریس کمیٹی صدر ساجد خان، ریٹائرڈ استاد رمیش بابو، اردو میڈیم ہیڈ ماسٹر ایم۔ وکیل، تلگو میڈیم ہیڈ ماسٹر ایم۔ سنتوش کمار سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر ساجد خان نے کہا کہ والدین کے بعد طلبہ کی زندگی میں اساتذہ کا مقام انتہائی اہم ہے۔ اساتذہ کی جانب سے دی جانے والی تعلیم اور رہنمائی ہی طلبہ کو مختلف شعبوں میں اعلیٰ مقام حاصل کرنے میں مدد دیتی ہے۔ انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ اساتذہ کی تعلیم کو توجہ سے حاصل کرتے ہوئے اپنے بلند مقاصد کو حاصل کریں۔ انہوں نے بیسٹ فرینڈز ہیلپ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر عبدالعزیز کی جانب سے انجام دی جانے والی مختلف فلاحی و سماجی خدمات کو قابلِ ستائش قرار دیا۔
Advertising

ریٹائرڈ استاد رمیش بابو نے کہا کہ اساتذہ کی تعلیم اور رہنمائی کے باعث ہی طلبہ زندگی میں اعلیٰ مقامات تک پہنچتے ہیں۔ مختلف شعبوں میں نمایاں مقام حاصل کرنے والی شخصیات کی کامیابیوں کے پیچھے اساتذہ کی محنت اور رہنمائی کارفرما ہوتی ہے۔ انہوں نے طلبہ کو اساتذہ کی باتوں کو غور سے سننے، نظم و ضبط کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے اور بہتر نتائج حاصل کرنے کا مشورہ دیا۔
Advertising

تقریب میں اساتذہ رحیم النساء بیگم، تسلیم، شنکرماں، ادے شری کے علاوہ مڈ ڈے میل منتظم ایم۔ اے۔ آصف، مرزا آصف بیگ اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر بہترین معلمہ ایوارڈ حاصل کرنے والی رحیم النساء بیگم کو خصوصی طور پر مبارکباد پیش کی گئی۔
Advertising


