بغیر اجازت ڈی جے لگانے پر گنیش منڈپ کمیٹی کے ارکان اور ڈی جے مالک کے خلاف مقدمہ ڈی جے اور گاڑی ضبط، ڈی جے کے لیے کسی قسم کی اجازت نہیں ۔  ٹو ٹاؤن انسپکٹر کے. ناگراجو

بغیر اجازت ڈی جے لگانے پر گنیش منڈپ کمیٹی کے ارکان اور ڈی جے مالک کے خلاف مقدمہ

ڈی جے اور گاڑی ضبط، ڈی جے کے لیے کسی قسم کی اجازت نہیں ۔  ٹو ٹاؤن انسپکٹر کے. ناگراجو

عادل آباد، 14 ستمبر(تلنگانہ وائس) عادل آباد ٹو ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع سندریا نگر میں گزشتہ شب گنیش مورتی کی تنصیب کے موقع پر بغیر اجازت ڈی جے لگانے کے معاملے میں گنیش منڈپ کمیٹی کے ارکان اور ڈی جے کے مالک محمد عبدالبشیر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ٹو ٹاؤن انسپکٹر کے. ناگراجو نے بتایا کہ پولیس نے ڈی جے کے ساتھ اس کی گاڑی کو بھی ضبط کرلیا ہے۔ انہوں نے گنیش اتسو کمیٹی کے ارکان کو ہدایت دی کہ وہ مقررہ قوانین اور ضوابط کی پابندی کریں اور زیادہ آواز پیدا کرنے والے ڈی جے کا استعمال نہ کریں۔

Advertising

انسپکٹر نے واضح کیا کہ ڈی جے کے لیے کسی قسم کی اجازت نہیں ہے اور بغیر اجازت ڈی جے لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Advertising