اتباعِ رسول ﷺ میں ہی دونوں جہاں کی کامیابی مضمر: نرمل میں صراطِ مستقیم سوسائٹی کے زیرِ اہتمام جلسۂ عام بعنوان سیرت النبی کا پیغام اور ہماری ذمہ داریاں وتقسیمِ انعامات سے مفتی عمر فاروق صاحب قاسمی نقشبندی مدظلہ اور دیگر علماء کا خطاب

اتباعِ رسول ﷺ میں ہی دونوں جہاں کی کامیابی مضمر:

نرمل میں صراطِ مستقیم سوسائٹی کے زیرِ اہتمام جلسۂ عام بعنوان سیرت النبی کا پیغام اور ہماری ذمہ داریاں وتقسیمِ انعامات سے مفتی عمر فاروق صاحب قاسمی نقشبندی مدظلہ اور دیگر علماء کا خطاب

 

نرمل۔14/ستمبر (تلنگانہ وائس ڈیسک) گیلیکسی فنکشن ہال نرمل میں صراطِ مستقیم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی نرمل کے زیرِ اہتمام سیرت النبی کا پیغام اور ہماری ذمہ داریاں کے عنوان سے ایک عظیم الشان جلسۂ عام وتقسیمِ انعامات پروگرام کامیاب طریقے پر منعقد ہوا، جس کی صدارت حضرت مولانا عبدالعلیم صاحب قاسمی نائب قاضی نرمل اور سرپرستی حضرت مولانا عبدالعلیم فیصل صاحب قاسمی جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء ہند ضلع نرمل نے فرمائی، اس جلسے میں میں طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

جلسے کا آغاز حافظ انور اویس صاحب کی تلاوت اور طوبیٰ ارم سلمہا کی نعت خوانی سے ہوا، جبکہ مفتی احسان شاہ قاسمی صدر صراطِ مستقیم ایجوکیشنل سوسائٹی نے افتتاحی کلمات پیش کیے۔ جلسے کے مہمان خصوصی مفتی عمر فاروق صاحب قاسمی نقشبندی دامت برکاتہم، حافظ سید رضوان صاحب فلاحی مدظلہ اور صدرِ جلسہ مولانا عبدالعلیم قاسمی نے اپنے مشترکہ خطاب میں طلبہ و طالبات کو اسوۂ نبوی ﷺ اپنانے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی اتباع کے ذریعے ہی دونوں جہاں کی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

Advertising

اس موقع پر سیرت النبی ﷺ تحریری مسابقہ منعقدہ 30 اگسٹ 2026 میں گروپ (اے) سے انعام اول ( 5000 روپے مع مومنٹو وسند) عافیہ مہوش بنت محمد شاکر( گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نرمل ) انعام دوم (4000 روپے مع مومنٹو وسند )، مریم تمنا بنت محمد منصور (الفورس جونیئر کالج نرمل) اور انعامِ سوم (3000 روپے مع مومنٹو وسند ) عائشہ صدیقہ بنت سید عبدالرشید (دکشا کاج نرمل )کو جبکہ گروپ B میں انعام اول ( 5000 روپے مع مومنٹو وسند) ناعشہ نوشین بنت مہوش بنت شیخ فہیم ( محمدیہ اردو میڈیم اسکول نرمل ) انعام دوم (4000 روپے مع مومنٹو وسند )، شفا تبسم بنت شیخ لائق علی ( بلیو اسٹار انگلش میڈیم اسکول نرمل) اور انعامِ سوم (3000 روپے مع مومنٹو وسند ) الفیہ مدیحہ بنت الطاف احمد ( دکن اردو میڈیم ہائی اسکول ) میں تقسیم کیا گیا۔

Advertising

اس کے علاوہ 15 طلبہ و طالبات کو سندِ شرکت اور "شجرۂ طیبہ خاندانِ رسول ومختصر حیاتِ طیبہ ” کے چارٹ کے فریم سے ترغیبی انعام کے طور پر نوازا گیا،اس موقع پر اراکین صراطِ مستقیم سوسائٹی کی جانب سے اعترافِ خدمات کے طور پر مہمانانِ خصوصی مفتی عمر فاروق صاحب قاسمی نقشبندی دامت برکاتہم اور حافظ سید رضوان صاحب فلاحی مدظلہ کی تمغۂ امتیاز وشال پوشی کے ذریعے سےجناب یوسف نرمل کو "مثالی شاعر ایوارڈ ”

فعال کانگریسی قائد سید ارجمند علی کو "شانِ قیادت ایوارڈ”

متحرک کانگریسی کونسلر شیخ ذاکر کو "مثالی نوجوان قائد”

مفتی عرفان اشاعتی کو "مثالی مُعلِّمِ قرآن ایوارڈ”

مشہور یوٹیوبر مولوی اشتیاق اشرفی کو "مثالی اسلامی صحافت ایوارڈ

اور حافظ انور اویس لکچرر وشستا جونئر کالج کو طغرائے امتیاز پیش کرکے شال پوشی کے ذریعے تہنیت کی گئی۔

Advertising

اس پروگرام میں حافظ لئیق خان صاحب نائب امیر ملت اسلامیہ تلنگانہ وآندھرا (نظام آباد) حافظ عارف خان اور حافظ عطاء اللہ خان ( دارالانصار ہیلپنگ ویلفیئر سوسائٹی عادل آباد) قاضی مجید صاحب آرمور کے علاوہ ، مفتی عبدالحکیم قاسمی، مفتی ندیم قاسمی، مفتی عمران احمد قاسمی، حافظ ذبیح اللہ، مفتی ساجد قاسمی، مفتی توصیف مظاہری ،مفتی مرزا فہیم بیگ قاسمی، مولانا مظہر علی، یوسف بیگ، حافظ وجیہ الدین، ناصر خان، مجیب قادری پرنسپل بلیو اسٹار انگلش میڈیم ہائی اسکول، سید عظمت، پرنسپل محمد ہائی اسکول و دیگر نے شرکت کی۔