بہترین پرنسپل ایوارڈ حاصل کرنے والی صوفیہ ناز کی تہنیت

بہترین پرنسپل ایوارڈ حاصل کرنے والی صوفیہ ناز کی تہنیت

جینور۔16/ستمبر(عقیل احمد/تلنگانہ وائس) جینور منڈل مرکز میں واقع ٹی ایم آر آئی ایس اسکول کی پرنسپل صوفیہ ناز کو منڈل سطح پر بہترین پرنسپل ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس موقع پر چہارشنبہ کے روز منڈل مرکز کے زیڈ پی ایس ایس تلگو میڈیم اسکول میں منعقدہ تہنیتی تقریب میں منڈل ایجوکیشن آفیسر مدھوکر نے صوفیہ ناز کو شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی اور انہیں مبارکباد دی۔

Advertising

اس موقع پر منڈل ایجوکیشن آفیسر مدھوکر نے کہا کہ صوفیہ ناز کی بہترین خدمات کے اعتراف میں انہیں بیسٹ پرنسپل ایوارڈ ملنا قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے دیگر اساتذہ پر زور دیا کہ صوفیہ ناز کی خدمات سے ترغیب حاصل کرتے ہوئے طلبہ کی تعلیمی و ہمہ جہت ترقی کے لیے مزید محنت کریں۔

Advertising

اس موقع پر اساتذہ اور اسکول کے عملے نے بھی صوفیہ ناز کو مبارکباد پیش کی۔