جعلی ڈور نمبر اور اسیسمنٹ نمبر کے ذریعے سرکاری جائیداد فروخت، دو گرفتار سرکاری جائیداد کو ذاتی ملکیت ظاہر کرکے 3.50 لاکھ روپے میں فروخت کرنے کا الزام — دو ملزمان ریمانڈ پر، سادات اَرشیہ بانو اورشیخ ذاکر احمد فرار

جعلی ڈور نمبر اور اسیسمنٹ نمبر کے ذریعے سرکاری جائیداد فروخت، دو گرفتار

سرکاری جائیداد کو ذاتی ملکیت ظاہر کرکے 3.50 لاکھ روپے میں فروخت کرنے کا الزام — دو ملزمان ریمانڈ پر، سادات اَرشیہ بانو اورشیخ ذاکر احمد فرار

عادل آباد، 16/ ستمبر(تلنگانہ وائس)

موالا پولیس اسٹیشن کے حدود میں سرکاری جائیداد کو ذاتی ملکیت ظاہر کرتے ہوئے جعلی ڈور نمبر اور اسیسمنٹ نمبر تیار کرکے فروخت کرنے کے معاملہ میں پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے ریمانڈ کے لیے روانہ کردیا۔ ماؤلا پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او بی۔ڈی۔ پریم کمار نے بتایا کہ اس معاملہ میں مزید دو ملزمان فرار ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔

Advertising

موالا سی آئی بی ڈی پریم کمارکے مطابق انکنت گاؤں کے حدود میں 30×40 فٹ کی اراضی پر موجود مکان کو ذاتی ملکیت ظاہر کرتے ہوئے 3.50 لاکھ روپے میں فروخت کرنے کا معاہدہ کیا گیا۔ متاثرہ خاتون سے مکمل رقم وصول کرنے کے بعد 7 مئی 2025 کو رجسٹرڈ سیل ڈیڈ کے ذریعہ مذکورہ جائیداد فروخت کردی گئی۔

Advertising

بعد ازاں متاثرہ خاتون نے مکان کی تعمیر کے لیے میونسپل اجازت حاصل کرنے کی درخواست دی، جس پر عہدیداروں نے بتایا کہ مذکورہ جائیداد سرکاری ملکیت ہے اور وہاں تعمیر کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

اس کے بعد متاثرہ خاتون نے ملزمان سے رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا، تاہم ملزمان مبینہ طور پر ٹال مٹول کرتے رہے اور رقم واپس نہیں کی۔ شکایت میں یہ بھی بتایا گیا کہ معاملہ میں ثالث کا کردار ادا کرنے والے آنند کو 50 ہزار روپے کے علاوہ مزید 20 ہزار روپے ادا کیے گئے۔

شکایت کی بنیاد پر موالا پولیس اسٹیشن میں Cr.No.319/2026 کے تحت BNS کی دفعات 318(4)، 336(3)، 338، 340(2)، 316(5) معہ 3(5) کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی۔

تحقیقات کے دوران A3 پائیک راؤ آنند عرف آنند (34) ساکن KRK کالونی، موالا منڈل اور A4 عبدال آصف خان (42) ساکن ماؤلا گاؤں و منڈل کو 15 ستمبر 2026 کو گرفتار کیا گیا اور ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔

پولیس کے مطابق A1 سادات اَرشیا بانو، اہلیہ شیخ ذاکر احمد، اور A2 شیخ ذاکر احمد فرار ہیں۔ دونوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے تلاش جاری ہے۔

موالاایس ایچ او بی۔ڈی۔ پریم کمار نے عوام سے اپیل کی کہ جائیداد خریدنے سے قبل اس کے ملکیتی ریکارڈ، ڈور نمبر، اسیسمنٹ اور متعلقہ سرکاری دستاویزات کی مکمل جانچ کرلیں۔