عادل آباد میں سیرت و تفہیم ختمِ نبوت پروگرام 27 ستمبر کو
عادل آباد۔25/ستمبر(تلنگانہ وائس) مجلس تحفظ ختمِ نبوت ٹرسٹ ضلع عادل آباد کے زیرِ اہتمام گزشتہ دو ماہ سے عادل آباد شہر کی مساجد، دیہی علاقوں کی مساجد اور خواتین کے درمیان سیرتِ نبویؐ اور تفہیمِ ختمِ نبوت کے عنوان سے مختلف پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔

اسی سلسلہ میں 27 ستمبر، بروز اتوار، بعد نمازِ ظہر محلہ رندیو یانگر عادل آباد کی مکہ مسجد میں سیرتِ نبویؐ اور تفہیمِ ختمِ نبوت کے موضوع پر خصوصی پروگرام منعقد ہوگا۔
Advertising

پروگرام حافظ سید بلال ، نائب صدر مجلس تحفظ ختمِ نبوت ٹرسٹ ضلع عادل آباد کی زیرِ قیادت منعقد ہوگا۔ منتظمین نے تمام احباب سے پروگرام میں شرکت کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔ شرکاء کے لیے ان شاء اللہ کھانے کا بھی معقول انتظام کیا گیا ہے۔
Advertising


