پدماشالی سنگھم کے نو منتخب صدر جکولا ستیہ نارائنا کی کَندی سرینواس ریڈی سے ملاقات کانگریس انچارج نے نو منتخب صدر اور ان کی اہلیہ کو شال پوشی کرکے مبارکباد پیش کی

پدماشالی سنگھم کے نو منتخب صدر جکولا ستیہ نارائنا کی کَندی سرینواس ریڈی سے ملاقات

کانگریس انچارج نے نو منتخب صدر اور ان کی اہلیہ کو شال پوشی کرکے مبارکباد پیش کی

عادل آباد، 4 اکتوبر (تلنگانہ وائس) عادل آباد شہر میں حال ہی میں منعقدہ پدماشالی سنگھم کے انتخابات میں منتخب ہونے والی نئی باڈی کو عادل آباد کانگریس پارٹی کے اسمبلی انچارج کَندی سرینواس ریڈی نے مبارکباد پیش کی۔

 

اتوار کے روز کَندی سرینواس ریڈی نے دسناپورمیں واقع ضلع پدماشالی سنگھم کے نو منتخب صدر جکولا ستیہ نارائنا کی رہائش گاہ پہنچ کر ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جکولا ستیہ نارائنا نے کَندی سرینواس ریڈی کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے شال پوشی کی۔

بعد ازاں کَندی سرینواس ریڈی نے نو منتخب صدر جکولا ستیہ نارائنا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں اور ان کی اہلیہ کو شال پوشی کی۔ انہوں نے کہا کہ پدماشالی سنگھ کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے وہ ہمیشہ اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔

Advertising

اس موقع پر آتما کمیٹی کے چیئرمین گِمّا سنتوش راؤ، شانتن راؤ، بنڈاری ستیش، بونگیری سَنتینا، تمّلا چندو، وٹھل ریڈی، پدماشالی سنگھ کے قائدین منچیکٹلا آشماں، الچیٹی ناگنا، کُرّا رویندر، انوملا اوشنا، کوکولا اڈیلو اور دیگر موجود تھے۔

Advertising