کلبرگی ضلع کے لیے محمد سراج الدین سہروردی اے آئی ایم آئی ایم کے ضلعی صدر مقرر
کلبرگی، 18/ جون (تلنگانہ وائس) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کی جانب سے جناب Mohammed Sirajuddin Soherwardi کو ضلع کلبرگی (گلبرگہ)، کرناٹک کا ضلعی صدر مقرر کیا گیا ہے۔

یہ تقرری Asaduddin Owaisi کی منظوری سے عمل میں آئی، جس کے تحت 10 جون 2026 کو حیدرآباد سے باضابطہ اجازت نامہ جاری کیا گیا تھا۔

اس موقع پر آج کلبرگی میں ایک خصوصی استقبالیہ اور شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کاروان مجلس کے ایم ایل اے جناب کوثر محی الدین اور پارٹی کارکنان، حامیوں اور مقامی قائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے نو منتخب ضلعی صدر کا خیرمقدم کرتے ہوئے ضلع بھر میں پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلسی رکن اسمبلی جناب کوثر محی الدین نے امید ظاہر کی کہ محمد سراج الدین سہروردی عوامی مسائل کے حل اور پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مستحکم بنانے میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر انہیں نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی گئی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

#AIMIM #AsaduddinOwaisi #Kalaburagi #TelanganaVoiceNews


