سید شاہد علی عادل آباد ضلع کانگریس اقلیتی چیرمین مقرر ۔ مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری

سید شاہد علی عادل آباد ضلع کانگریس اقلیتی چیرمین مقرر ۔ مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری 

عادل آباد، 18 /جون (تلنگانہ وائس) آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) اقلیتی شعبہ کی جانب سے تلنگانہ کے مختلف اضلاع کے اقلیتی شعبہ کے ضلعی صدور کے تقررات کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق عادل آباد ضلع کے لیے سید شاہد علی کو کانگریس اقلیتی شعبہ کا ضلعی چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

اے آئی سی سی اقلیتی شعبہ کے قومی چیئرمین اور راجیہ سبھا رکن عمران پرتاپ گڑھی کی منظوری سے یہ تقررات عمل میں لائے گئے ہیں۔ جاری کردہ فہرست میں تلنگانہ کے مختلف اضلاع کے لیے 15 ضلعی چیئرمینوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔

Advertisment

اس موقع پر کانگریس قائدین اور اقلیتی کارکنوں نے سید شاہد علی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اقلیتی برادری کے مسائل کو مؤثر انداز میں پارٹی قیادت تک پہنچانے اور تنظیم کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

پریس ریلیز کے مطابق یہ تقررات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔ کانگریس حلقوں میں سید شاہد علی کی تقرری کا خیرمقدم کیا جا رہا ہے اور کارکنان نے اس فیصلے پر پارٹی اعلیٰ قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔