یاقوت پورہ کے رکن اسمبلی جعفر حسین میراج نے سالار جنگ سوم کی 75ویں پلاٹینم جوبلی و یومِ پیدائش تقریبات میں شرکت کی
حیدرآباد۔21/جون (تلنگانہ وائس)
AIMIM کے یاقوت پورہ حلقہ کے رکن اسمبلی جعفر حسین میراج نے تاریخی سالار جنگ میوزیم میں منعقدہ سالار جنگ سوم نواب میر یوسف علی خان کی 75ویں پلاٹینم جوبلی اور یومِ پیدائش تقریبات میں شرکت کی۔

اس موقع پر معزز شخصیات، دانشوروں اور ثقافتی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کرتے ہوئے سالار جنگ سوم کی علمی، ثقافتی اور تاریخی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ سالار جنگ سوم کی جانب سے جمع کیے گئے نایاب نوادرات آج بھی حیدرآباد کی تہذیبی شناخت اور تاریخی ورثے کی عکاسی کرتے ہیں۔
جعفر حسین میراج نے سالار جنگ سوم کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا قائم کردہ عظیم ثقافتی ورثہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ہے۔

