ایس آئی آر پروگرام سے متعلق عوامی بیداری کے لیے کل 2K رن کا انعقاد
عادل آباد، 21 جون(تلنگانہ وائس)
ضلع عادل آباد میں صاف اور شفاف ووٹر لسٹوں کی تیاری کے مقصد سے جاری خصوصی نظرثانی پروگرام (SIR) کے بارے میں عوام میں شعور بیدار کرنے کے لیے 22 جون بروز پیر صبح 6 بجے مقامی اندرا پریہ درشنی اسٹیڈیم میں "2K رن” کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ بات ضلع الیکشن آفیسر و کلکٹر راجرشی شاہ نے ایک پریس بیان میں بتائی۔
انہوں نے کہا کہ سوئیپ (SVEEP) پروگرام کے تحت منعقد ہونے والی یہ بیداری ریلی اندرا پریہ درشنی اسٹیڈیم سے شروع ہو کر کلکٹریٹ چوک اور این ٹی آر چوک سے گزرتے ہوئے دوبارہ اسٹیڈیم پہنچے گی۔
کلکٹر نے بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد ووٹ کے حق کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی مہم میں عوامی شمولیت کو فروغ دینا ہے تاکہ اہل ووٹروں کے نام درست طریقے سے فہرستوں میں شامل کیے جا سکیں۔

انہوں نے عوام، نوجوانوں، طلبہ، سرکاری ملازمین اور مختلف رضاکار تنظیموں کے نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں اس 2K رن میں شرکت کرکے ووٹر لسٹ خصوصی نظرثانی پروگرام کو کامیاب بنائیں اور جمہوری عمل کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

