علامہ اقبال ویلفئیرسوسائٹی نظام آبادکے انتخابات سیدفیروزعلی انجینئر صدر، محمدعظیم خان، فلوریسنٹ پبلک اسکول سکریٹری منتخب

علامہ اقبال ویلفئیرسوسائٹی نظام آبادکے انتخابات

سیدفیروزعلی انجینئر صدر، محمدعظیم خان، فلوریسنٹ پبلک اسکول سکریٹری منتخب

نظام آباد۔23/جون (مجید عارف نظام آبادی/تلنگانہ وائس)

علامہ اقبال ویلفئیرسوسائٹی و لائبریری، قلعہ نظام آباد کے انتخابات 21 /جون بروزاتوار بعد نماز ظہر، لائبریری ہال میں منعقد کئے گئے۔ جناب مفتی محمودقاسمی صاحب، خطیب و امام مسجدِ قلعہ اور مسٹرملک مظہراللہ احمدانجینئر و مشیر اعلیٰ سوسائٹی نے الیکشن آفیسر اورمشیران سوسائٹی،مسرزسیدنجم الدین، محمد جیلانی، صدر انتظامی کمیٹی مسجد قلعہ نے الیکشن آبزرور کے خدمات انجام دیئے۔صدر کے لئےامیدوار مسٹر سید فیروزعلی انجینئر نے 68 ووٹ حاصل کرتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کی جبکہ مسٹر سید نواز نے کوئی ووٹ حاصل نہیں کیا۔

مسٹرمحمدعظیم خان، فلوریسنٹ پبلک اسکول بلامقابلہ سکریٹری کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔ مسرز سمیر احمدقائد کانگریس،صدر آل انڈیاقومی تنظیم وڈسٹرکٹ کانگریس میناریٹی ڈپارٹمنٹ، سید ماجد علی، سید محبوب علی،مصباح الدین اظہر،نے انتخابات کی نگرانی کی۔

اس موقع پربانینان سوسائٹی مسرز سید واجد علی( حائل) اور مجیدعارف نظام آبادی(ریاض ) کی جانب سے سابق صدورکی ستائش کرتے ہوئے مسرزمحمدعمرببلو، محمدعبدالقیوم ‘قائد کانگریس اورنو منتخبہ کمیٹی کی گلپوشی کی گئی۔مسرز سید معین (کویت) سید عثمان علی صدر گلف حیدرآباد اسوسیشن، الخبر، سعودی عرب ،محمد سرور،صدر انتظامی کمیٹی مسجد قباء مغلپورہ،نے مسٹر عمر ببلو کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔نومنتخبہ صدر مسٹر فیروزعلی نے اپنی تقریر میں قوم وملت کی بے لوث خدمات انجام دینے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے مشیران سوسائٹی کی رہنمائی کی ضرورت پر زوردیا۔ مسٹر محمدافسر این آر آئی نے علامہ اقبال ویلفئرسوسائٹی کے اقدامات کی ستائش کرتے ہوئے دیگر محلے کو نوجوانوں کے لئے قابل تقلید قراردیا۔

مسٹرسید نجم الدین مشیر کے مطابق سوسائٹی کی ممبر شپ جاری ہے،بے لوث خدمات انجام دینے والے نوجوان ربط پیدا کرسکتے ہیں۔قبل ازیں جناب مفتی محمودقاسمی صاحب کی قرات کلام پاک سے پروگرام کاآ غازہوا۔بزرگوان طلباء و نوجوانوں کی کثیر تعداد نےراست انتخابات کا مشاہدہ کرتے ہوئےمسٹر سید نجم الدین کےشفاف انتخابی عمل کوقابل تعریف قراردیا ہے۔ اس موقع پر مسرز عبدالرحمان موذن مسجدقلعہ، محمدفیروز، محمدمجیب،شیخ علی،شیخ سلام،محمداظہر،شیخ عدنان،عارف کے علاوہ طلباء ونوجوانوں کی کثیرتعداد شریک تھی۔

اشتہار