نوجوان صحافیوں سے مکالمہ، اے اے ایف ٹی نوئیڈا میں صحافی ساکشی جوشی کی چوتھی خصوصی نشست
نوئیڈا۔ 23/جون(تلنگانہ وائس) معروف نیوز اینکر اور صحافی ساکشی جوشی نے کہا ہے کہ صحافت کے شعبے میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات سے تبادلۂ خیال ہمیشہ ایک خوشگوار اور حوصلہ افزا تجربہ ہوتا ہے۔

ایشین اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن (AAFT)، فلم سٹی نوئیڈا میں منعقدہ ان کی یہ چوتھی خصوصی نشست تھی، جس میں طلبہ نے صحافت، اینکرنگ اور میڈیا کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا۔

اس موقع پر ساکشی جوشی نے صحافتی میدان کے اپنے تجربات طلبہ کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے پیشہ ورانہ صحافت میں دیانت داری، تحقیق اور ذمہ داری کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان صحافی مستقبل میں میڈیا کے معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

نشست کے دوران طلبہ نے صحافت کے بدلتے رجحانات، ڈیجیٹل میڈیا اور نیوز اینکرنگ سے متعلق مختلف سوالات بھی کیے، جن کے جوابات ساکشی جوشی نے تفصیل سے دیے۔ پروگرام میں طلبہ نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور اس نشست کو اپنے لیے ایک مفید تجربہ قرار دیا۔
Advertisment


