ریلوے بورڈ چیئرمین ستیش کمار سے ایم پی ناگیش کی ملاقات، آرمور۔عادل آباد ریلوے لائن منصوبے پر تبادلۂ خیال

آرمور۔عادل آباد ریلوے لائن منصوبے کی تکمیل میں تیزی لانے کا مطالبہ

نئی دہلی، 23 /جون(تلنگانہ وائس) عادل آباد کے رکن پارلیمان جی ناگیش نے آج نئی دہلی میں  ریلوے بورڈ چیئرمین ستیش کمار سے ملاقات کرتے ہوئے آرمور۔عادل آباد ریلوے لائن منصوبے کی پیش رفت پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ اس موقع پر ایم پی نے منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے ضروری اقدامات کرنے اور کام میں تیزی لانے کی درخواست کی۔

جی  ناگیش نے کہا کہ یہ ریلوے لائن عادل آباد پارلیمانی حلقہ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے اور اس کی تکمیل سے شمالی تلنگانہ کی ترقی کو نئی رفتار ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی، تجارت، تعلیم اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا اور علاقائی رابطہ کاری مضبوط ہوگی۔

ایم پی نے عوامی مفادات سے جڑے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو مرکز سے منظوری دلانے اور جلد مکمل کروانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔