عادل آباد میں کیئر ڈینٹل ہاسپٹل کی جدید دندان سازی خدمات، 25 سالہ کامیاب سفر جاری
عادل آباد، 28/ جون (تلنگانہ وائس بزنس ڈیسک)
عادل آباد میں معروف دندان ساز ڈاکٹر سمیع الدین کی زیر نگرانی قائم کیئر ڈینٹل ہاسپٹل گزشتہ 25 برسوں سے معیاری اور جدید دندان سازی خدمات انجام دے رہا ہے۔ یہ ہاسپٹل ریاستی حکومتِ تلنگانہ کے ملازمین کے لیے منظور شدہ ریفرل سینٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ہزاروں مریضوں کا قابلِ اعتماد طبی ادارہ بن چکا ہے۔

ہاسپٹل میں دانتوں کے جدید علاج کی تمام سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے فراہم کی جا رہی ہیں، جن میں ڈینٹل امپلانٹس، روٹ کینال ٹریٹمنٹ، لیزر سرجری، الائنرز، بریسز (کلپس)، زرکونیا اور سیرامک کراؤن، فلپ سرجری، عقل داڑھ کا آپریشن اور مکمل مصنوعی دانت شامل ہیں۔ جدید مشینری اور جدید طبی ٹیکنالوجی کے ذریعے مریضوں کو معیاری علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر سمیع الدین نے کہا کہ مریضوں کی بہترین نگہداشت، معیاری علاج اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ان کے ادارے کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہاسپٹل کا مقصد ہر طبقے کے افراد کو مناسب خرچ میں مؤثر اور معیاری دندان سازی خدمات فراہم کرنا ہے۔

کیئر ڈینٹل ہاسپٹل انجم ہاسپٹل میٹرنٹی کیئر کے پہلو میں، ڈی بی سوپر مارکیٹ کے سامنے، موچی گلی، ونائک چوک، عادل آباد میں واقع ہے، جہاں روزانہ بڑی تعداد میں مریض جدید علاج سے مستفید ہو رہے ہیں۔
مزید معلومات یا وقت لینے کے لیے 9391227055 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ :::

