سابق وزیر جوگورامنا کی سالگرہ پر اعجاز احمد کی دلی مبارکباد، نیک تمناؤں کا اظہار
عادل آباد، 3/ جولائی (تلنگانہ وائس – بزنس ڈیسک)
سینئر بی آر ایس لیڈر اعجاز احمد نے سابق وزیر جوگورامنا کو ان کی سالگرہ کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی صحت، خوشحالی اور درازیٔ عمر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں اعجاز احمد نے کہا کہ جوگورامنا ایک ہمدرد، عوام دوست اور مخلص سیاسی رہنما ہیں، جنہوں نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل اور علاقہ کی ترقی کو اپنی اولین ترجیح بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جوگورامنا کی سادگی، عوام سے قربت اور خدمت کا جذبہ انہیں عوام کے دلوں میں ایک منفرد مقام عطا کرتا ہے۔
اعجاز احمد نے مزید کہا کہ سابق وزیر کی سیاسی خدمات نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ان کی قیادت میں ضلع عادل آباد نے ترقی اور عوامی خدمت کے کئی یادگار ادوار دیکھے ہیں۔
انہوں نے جوگورامنا کی صحتِ، درازیٔ عمر، خوشیوں بھری زندگی کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

